تازہ ترین
بھارت، عمارت پر کچرے کا ڈھیر گرنے سے 8 افراد ہلاک
نئی دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارت میں کچرے کا ڈھیر عمارت پر گرنے کے باعث کچرے تلے دب کر 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شہر پونے میں آیا جب پمپری چنچواڑ میونسپل کارپوریشن کے زیرِ انتظام موشی گاربیج ڈپو میں کچرے کا ایک بہت بڑا ڈھیر انتظامی عمارت پر آگرا، یہ کچرے کا ڈھیر انرجی بنانے والے ایک پروجیکٹ کے تحت جمع کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں 23 افراد پھنس گئے تھے، جن میں سے 22 افراد عمارت کے اندر اور ایک شخص عمارت کے باہر کچرے تلے دب گیا تھا تاہم خوش قسمتی سے 5 افراد حادثے کے فوراً بعد ہی بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس میں بھارتی فوج سمیت مختلف ریسکیو اداروں نے حصہ لیا۔
انتظامیہ کے مطابق حادثے میں اب تک 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک شخص کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے جس کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، اس کے علاوہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

