تازہ ترین
برطانیہ، شدید گرمی کے باعث ٹرین کی پٹریوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی
لندن (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ میں شدید گرمی کے باعث ٹرین کی پٹریوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث مصروف ترین ریلوے اسٹیشنز میں سے ایک کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لندن میں اسٹریٹ فورڈ اسٹیشن کو اچانک حکام کی طرف سے خالی کروایا گیا جسے شام 7 بجے تک عارضی طور پر بند رکھا گیا جب کہ 60 سے زائد فائر فائٹرز پٹریوں میں لگنے والی آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن کیا۔
لندن فائر بریگیڈ کے مطابق عملے نے آگ لگنے کے باعث رکی ہوئی ٹرینوں سے سیکڑوں مسافروں کو نکالا، ٹرانسپورٹ فار لندن اور نیشنل ریل سروس میں مسافروں کو افراتفری کا سامنا رہا، آگ لگنے کی وجہ سے الزبتھ، ملڈمے اور جوبلی لائنز پر ٹریفک معطل رہی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ دیگر یورپی ممالک میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی جا چکی ہے۔
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان4 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

