Connect with us

تازہ ترین

امریکا نے رات کو ایران پر سخت بمباری کی، آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

trump

واشگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ رات ایران پر ’بہت سخت حملے‘ کیے، آبنائے ہرمز کمرشل ٹریفک کیلئے کھلی ہوئی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ ایک روز قبل معاہدہ طے پا گیا تھا اور تہران تقریباً تمام مطالبات ماننے پر آمادہ تھا، لیکن  2  گھنٹے بعد ہی ایران نے ڈرون حملے میں ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنا دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں، انہوں نے کل ایک  معاہدے پر اتفاق کیا، جو ہمارے لیے ایک بہترین معاہدہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے معاہدے میں جوہری معاملے سمیت سب کچھ چھوڑ دیا تھا، اس کے بعد وہ کمرے سے باہر نکلے اور ایک گھنٹے کے اندر جہاز پر ڈرون حملہ کردیا۔

ادھر امریکی فوج نے بتایا کہ حالیہ کارروائی میں ایران کے 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ 

امریکی حکام کے مطابق یہ حملے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک تجارتی جہاز پر  ایرانی ڈرون حملے کے جواب میں کیے گئے۔ یہ ایک ہفتے کے دوران ایران پر امریکی حملوں کا تیسرا مرحلہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Daily Steps Daily Steps
تازہ ترین8 منٹس ago

روزانہ کتنے قدم چلنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے؟

ویسے تو اکثر افراد کا ماننا ہے کہ اچھی صحت کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم چلنا چاہیے۔ مگر اب...

Al-Qaeda Al-Qaeda
پاکستان14 منٹس ago

القاعدہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مدد فراہم کررہی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے سرگرم عسکریت پسند نیٹ ورکس اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد...

dangue dangue
پاکستان31 منٹس ago

پاکستان میں ڈینگی کے کیسز سرکاری اعداد و شمار سے 125گنا زیادہ ہونے کا انکشاف

پاکستان میں ڈینگی کے کیسز سرکاری اعداد و شمار سے 125گنا زیادہ ہونے کا انکشاف ہواہے،  تحقیق کے مطابق 2022...

Senate Committee Approves Senate Committee Approves
پاکستان46 منٹس ago

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے غیر معیاری کاسمیٹکس بنانے اور درآمد کرنے پر قید اور جرمانوں کے بل کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے غیر معیاری کاسمیٹکس بنانے اور درآمد...

Karachi Street Crime Karachi Street Crime
پاکستان51 منٹس ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں پھر اضافہ، اگست میں ہوئی وارداتوں نےگزشتہ7 ماہ کے ریکارڈ توڑ ڈالے

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، سی پی ایل...

gold gold
پاکستان1 گھنٹہ ago

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں  کمی کا سلسلہ رک گیا

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں  کمی کا سلسلہ رک گیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق...

nepra-electricity-prices nepra-electricity-prices
پاکستان1 گھنٹہ ago

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ 52 پیسے مہنگی

بجلی صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ نیپرا نے بجلی...

Lahore-Smog Lahore-Smog
پاکستان2 گھنٹے ago

لاہور آلودہ ترین شہروں میں 16ویں نمبر پر آگیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) عالمی فضائی انڈیکس میں لاہور آلودہ ترین شہروں میں 16ویں نمبر پر آگیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے...

usa-and-iran usa-and-iran
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا دھمکیاں دینا بند کرے، ایران کے مطالبات تسلیم کرے اور اسرائیل لبنان سے انخلا کرے تو جنگ ختم ہوسکتی ہے، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ اس صورت میں ختم...

Iranian President Iranian President
تازہ ترین2 گھنٹے ago

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، ایرانی صدرکی سرکاری اداروں کو ہفتے میں ‘ایک دن گاڑیوں کے بغیر’ کی پالیسی پر عملدرآمدکی ہدایت

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق  ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکے...

Trending