تازہ ترین
امریکا نے رات کو ایران پر سخت بمباری کی، آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
واشگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ رات ایران پر ’بہت سخت حملے‘ کیے، آبنائے ہرمز کمرشل ٹریفک کیلئے کھلی ہوئی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ ایک روز قبل معاہدہ طے پا گیا تھا اور تہران تقریباً تمام مطالبات ماننے پر آمادہ تھا، لیکن 2 گھنٹے بعد ہی ایران نے ڈرون حملے میں ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنا دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں، انہوں نے کل ایک معاہدے پر اتفاق کیا، جو ہمارے لیے ایک بہترین معاہدہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے معاہدے میں جوہری معاملے سمیت سب کچھ چھوڑ دیا تھا، اس کے بعد وہ کمرے سے باہر نکلے اور ایک گھنٹے کے اندر جہاز پر ڈرون حملہ کردیا۔
ادھر امریکی فوج نے بتایا کہ حالیہ کارروائی میں ایران کے 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی حکام کے مطابق یہ حملے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک تجارتی جہاز پر ایرانی ڈرون حملے کے جواب میں کیے گئے۔ یہ ایک ہفتے کے دوران ایران پر امریکی حملوں کا تیسرا مرحلہ ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

