Connect with us

پاکستان

ٹانک میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،12 خوارج ہلاک، 15 جوان شہید

Pak-Army

ٹانک (صداۓ سچ نیوز) ٹانک میں مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں 12 جوان، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کے سرکاری اہلکار سمیت دھرتی کے 15 بیٹے شہید ہو گئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں بھاگنے والے 12 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی مشترکہ پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 12جوان،2پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کے سرکاری اہلکار سمیت دھرتی کے 15 بیٹے شہید ہو گئے ۔

سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں بھاگنے والے 12 خوارج کو ہلاک کر دیا، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، دہشتگردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئےآپریشنز پوری رفتار سے جاری رہیں گے،بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک میں مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت  کی اور  شہید ہونے والے وطن کے سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

وزیراعظم نے حملہ ناکام بنا کر12 خارجيوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے  12 فوجیوں، 2 پولیس اہلکاروں اور محکمہ جنگلات کےاہلکار کی شہادت پر اظہار رنج و غم  کیا۔

وزیراعظم نے تمام شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبرِ جمیل کی دعا  کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کئے بغیر سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ٹانک میں مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ ​​وطنِ عزیز کی دفاع کے لیے 15 جوانوں کی عظیم قربانیاں اور بے مثال شجاعت قابلِ تحسین ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات کا کہناتھا کہ ​​سیکیورٹی فورسز نے جرات و بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 12 خارجيوں کو واصلِ جہنم کیا، ​شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، ملک سے فتنۃ الخوارج کا مکمل خاتمہ کر کے رہیں گے، ​وفاقی وزیر مواصلات کی شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

US Congressman US Congressman
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا پھر ایسی جنگ میں پھنس گیا جس کے نتائج واضح ہیں، امریکی رکنِ کانگریس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی رکنِ کانگریس جیسن کرو نے ایران کے خلاف جنگ کو انتہائی قابلِ پیش گوئی قرار...

fire fire
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی، صدر کریم سینٹر میں کپڑے کی دکان میں آتشزدگی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے صدر میں واقع کریم سینٹر میں کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی۔...

Islamabad High Court Islamabad High Court
پاکستان2 گھنٹے ago

پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملے کو آئینی بحران سے تشبیہ دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

Mir Raza Murder Case Mir Raza Murder Case
پاکستان2 گھنٹے ago

میر رضا قتل کیس، تفتیشی افسر نے مزید اہم دستاویزات جوڈیشل کمیشن کے پاس جمع کرادیں

کراچی (صداۓ سچ نیوز) نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کے تفتیشی افسر نے مزید اہم دستاویزات جوڈیشل کمیشن کے...

eid-transport-fares eid-transport-fares
پاکستان2 گھنٹے ago

پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔...

Esmail Baghaei Esmail Baghaei
تازہ ترین3 گھنٹے ago

کینیڈا نے اپنے ’دھونس جمانے والے ہمسائے‘ امریکا کی خوشامد کا راستہ اختیار کیا ہے، اسماعیل بقائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے خلاف امریکی معاشی دباؤ کی حمایت...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین5 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں آمد و رفت متاثر، امریکا کا ایران کیخلاف ’فیصلہ کن اقدامات‘ کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن آبنائے ہرمز میں ایران...

pak-navy pak-navy
پاکستان5 گھنٹے ago

یومِ بحریہ کے موقع پر نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگارِ شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کے نیول ہیڈکوارٹرز میں یومِ بحریہ کی مناسبت سے یادگارِ شہداء پر پروقار...

crude-oil crude-oil
تازہ ترین5 گھنٹے ago

مشرقی وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال، خام تیل کی قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح...

Islamabad a New Federal Unit Islamabad a New Federal Unit
پاکستان5 گھنٹے ago

اسلام آباد کو نیا وفاقی یونٹ بنانے کی تجویز، 13عالمی دارالحکومتوں کا جائزہ

اسلام آباد (صدآۓ سچ نیوز) اسلام آباد کو نیا وفاقی یونٹ بنانے کی تجویز کے حوالے سے 13عالمی دارالحکومتوں کا...

Trending