Connect with us

تازہ ترین

امریکی اڈے پرحملےکے بعد تباہ ہونے والے 2 ایرانی طیاروں کے 3 پائلٹس قطر کی تحویل میں ہیں، ایران کا دعویٰ

iran destroyed-jets

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر تصدیق کی ہےکہ 2 مارچ کو قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد لاپتا ہونے والے ایرانی فضائیہ کے 3 پائلٹوں کو قطری افواج نے گرفتار کرلیا تھا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق  ایرانی فوج کے ایک عہدیدار نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ  ایرانی پائلٹوں کی حالت کی تحقیقات کرے اور ان کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔

خبر ایجنسی کے مطابق  ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی لاپتا افراد کی تلاش کے لیے قائم کمیٹی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد باقرزادہ نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی صدر مرجانا اسپولیارک ایگر کے نام ایک خط میں لاپتا ایرانی پائلٹوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔

 بریگیڈیئر جنرل محمد باقرزادہ کے مطابق  2 مارچ 2026 کو ایرانی فضائیہ کے دو ایس یو24 جنگی بمبار طیارے ایران پر ہونے والے حملوں کے جواب میں قطر میں ایک امریکی فوجی اڈے کی جانب روانہ ہوئے تھے۔ ان کے مطابق دونوں طیاروں نے کامیابی سے اپنا مشن مکمل کیا، تاہم واپسی کے دوران انہیں دشمن کے فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا، جس کے باعث طیاروں کے عملےکو ایجیکٹ کرنا پڑا۔

 باقر زادہ کے مطابق 2 طیاروں میں سوار 4 پائلٹوں میں سے ایک  مجید کاظمی شہید ہوگئے، بعد ازاں ان کی باقیات برآمد کرکے ایران منتقل کی گئیں اور وہاں ان کی تدفین کی گئی۔

ایرانی  بریگیڈیئر جنرل نے خط میں کہا ہےکہ  ایران کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اس واقعے میں شامل دیگر 3 پائلٹ، جواد صالحی، عبدالحمید دشتیان اور عمران بہرویشیان، قطری افواج کے ہاتھوں زندہ گرفتار ہوئے تھے۔

انہوں نے قطر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ واقعےکو 6 ماہ گزرنے کے باوجود قطری حکام نے بین الاقوامی قانون بشمول جنیوا کنونشن کے تحت قیدیوں کے حقوق کا احترام نہیں کیا اور سفارتی کوششوں اور مسلسل رابطوں کے باوجود ایرانی حکام کو نہ تو ان پائلٹوں سے ملاقات یا ان کا انٹرویو کرنے کی اجازت دی گئی اور نہ ہی انہیں اپنے اہلخانہ یا اس معاملےکی پیروی کرنے والے ایرانی حکام سے رابطہ کرنے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ جنگی جرائم سے متعلق دفعات کے دائرے میں آتا ہے اور اس پر غور اور تحقیقات کی ضرورت ہے۔

 بریگیڈیئر جنرل محمد باقرزادہ نے رایڈکراس سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ قطر میں موجود تینوں ایرانی پائلٹوں سے فوری طور پر ملاقات کرے اور ایران کو  ان کی صحت اور موجودہ حالت سے آگاہ کرے اور ان کی فوری رہائی میں مدد فراہم کرے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے  یہ انکشاف تینوں پائلٹوں کی قسمت کے بارے میں کئی ماہ سے جاری غیر یقینی صورتحال کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے یکم اگست کو کہا تھا کہ ایران اس معاملےکی پیروی جاری رکھے ہوئے ہے، جب کہ قطری حکام کا مؤقف تھا کہ انہیں لاپتا ایرانی فضائی اہلکاروں کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہیں۔

ایرانی فوج کے مطابق دونوں طیاروں نے شیراز کے شہید دوران ایئر بیس سے پرواز کی تھی اور دشمن  کے جدید ریڈار نیٹ ورکس اور جدید ترین فضائی دفاعی نظام کے باجود قطر میں امریکا کے زیر استعمال العدید ایئر بیس کو نشانہ بنایا تھا۔ واپسی کے دوران خلیج کے اوپر انہیں دشمن کے فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا تھا۔

ایرانی فوج کے مطابق زمین سے شدید طیارہ شکن فائرنگ کے باوجود یہ کارروائی کامیابی سے مکمل کی گئی اور اس کے ذریعے جارح قوتوں کو ایک مؤثر اور واضح پیغام دیا گیا کہ انہیں روکا جا سکتا ہے۔

خیال رہےکہ رواں سال 2 مارچ کو قطری وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا تھا کہ قطری  فضائیہ نے  ایران کی جانب سے آنے والے دو ایس یو 24 طیاروں کو مار گرایا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Trump Trump
تازہ ترین37 منٹس ago

ایران اب جوہری ہتھیاروں کے حصول کے تمام منصوبے ترک کر رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اب جوہری ہتھیاروں کے حصول کے تمام...

Fuel prices Fuel prices
پاکستان43 منٹس ago

ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا

ملک میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی...

rana-sanaullah rana-sanaullah
پاکستان49 منٹس ago

لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں، انتشار قانون کی طاقت سے روکیں گے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائےسیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہےکہ حکومت پرامن رہے گی،لانگ مارچ...

Security forces operation Security forces operation
پاکستان55 منٹس ago

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 سرغنہ سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 8 دہشت گرد...

Sohail Afridi Sohail Afridi
پاکستان1 گھنٹہ ago

سہیل آفریدی کا آج لکی مروت سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آج لکی مروت سے لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ شروع...

donald trump donald trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

آسانی سے ہو یا مشکل سے، ہم ایران کا معاملہ کسی بھی طریقے سے نمٹا لیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے...

saudiarabia saudiarabia
تازہ ترین15 گھنٹے ago

اسرائیلی سیاستدان کے مکہ مدینہ پر قبضے سے متعلق بیان نے عالمی سطح پر تنازع کھڑا کردیا

اسرائیلی سیاستدان اور مصنف کے مکہ، مدینہ اور کوہِ سینا پر قبضے سے متعلق بیان نے عالمی سطح پر نیا...

petroleum-products-price petroleum-products-price
پاکستان15 گھنٹے ago

وزیراعظم کی فیول ریلیف سکیم کامیابی سے جاری، 75 لاکھ شہری فائدہ اٹھا چکے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم  فیول ریلیف سکیم ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے اور اب تک 75...

govt and opposition govt and opposition
پاکستان15 گھنٹے ago

حکومت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں وقتی ڈیڈ لاک آگیا، بانی سے پوچھ کر فیصلہ کیا جائے گا، اپوزیشن ذرائع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں وقتی ڈیڈ لاک آگیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود...

bilawal bilawal
پاکستان16 گھنٹے ago

کے پی حکومت دہشتگردی کے مسئلے کو اہمیت نہیں دیتی تو ایمرجنسی یا گورنر راج کیلئے وفاق کی حمایت کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وفاق خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا...

Trending