پاکستان
عمران خان کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بڑی بدقسمتی ہے جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، کوئی ہےجو نہیں چاہتا کہ مسائل کا حل نکلے، ایسےتالیاں نہیں بجتیں ایسےمذاکرات نہیں ہوتے۔ سپریم کورٹ آرڈرواضح تھا کوئی ابہام تھا تو نظرثانی کی جاسکتی تھی۔
رہنما تحریک انصاف کے مطابق سپریم کورٹ آرڈر کے مطابق بانی کو اسپتال منتقل اور وہاں رکھنا لازم تھا، سپریم کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے، توہین عدالت الگ چیز ہے،کوشش کی کہ سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہو۔
دوسری جانب ایک پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں قیدی کو 20 اور21 اگست کی درمیانی شب اسپتال لایا گیا، ماہرامراضِ چشم، امراض قلب اورفزیشن سمیت مستند ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا۔
عطا اللہ تارڑ کے مطابق ڈاکٹرز نے قیدی کو طبی طور پر صحت مند قرار دیا، طبی معائنے کےتمام مراحل کےدوران ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان موجود رہیں، تمام عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں 21 اگست کی صبح تقریبا5 بجےاڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا۔
عطاتارڑ نے کہا کہ بانی کا طبی معائنہ پمز اسپتال میں کرایا گیا،جس میں شفا اسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے، پی ٹی آئی کارکنوں کیجانب سے شفا اسپتال کے راستے اور باہر سیکیورٹی صورتحال پیداکی گئی، اسی صورتحال کےپیش نظربانی پی ٹی آئی کو پمزاسپتال لے جایا گیا۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ طبی معائنے کے مطابق بانی پی ٹی آئی صحت مند پائے گئے، بانی پی ٹی آئی کو کو پہلے بھی طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں، اب بھی جب ضرورت پڑے گی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

