پاکستان
بلاول بھٹو کی مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں، سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس دوران سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بلاول ہاؤس کراچی میں پی پی پی سندھ کے سینئر نائب صدر منظور وسان نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ جس میں سیاسی و تنظیمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی ضلع سجاول کے صدر اور لائیو اسٹاک، فشریز کے محکموں کے وزیر محمد علی ملکانی بھی ملے اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق بریفنگ دی جبکہ اپنے محکموں کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی سے پیپلز لائر فورم پنجاب کے صدر راحیل کامران چیمہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کرکے پی ایل ایف کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ سندھ اسمبلی کے رکن خرم سومرو اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے بھی پارٹی چیئرمین سے ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

