پاکستان
ماضی میں اتحادوں کا جماعت اسلامی کو فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوا، کسی اتحاد کا حصہ نہیں بن رہے، حافظ نعیم
لاہور (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے نہیں جارہی، ماضی میں ایسے اتحادوں کا جماعت اسلامی کو فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوا۔
لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے سینئرصحافیوں اور اخبارات کے ایڈیٹرز سے ملاقات کی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے نہیں جارہی، ماضی میں ایسے اتحادوں کا جماعت اسلامی کو فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ نظام میں تبدیلی کیلئے اپنے بل بوتے پر سیاسی فورم سے عوام کا مقدمہ لڑیں گے۔
دھرنوں کے حوالے سے حافظ نعیم کا کہنا تھاکہ ہمیں اسلام آباد میں مذاکرات کی دعوت ملی ہے، ایسا نہیں ہوسکتاکہ لاہور، کراچی اور پشاور میں دھرنے ہوں اور اسلام آباد کے بند کمروں میں مذاکرات ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 13 ربیع الاول کو ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، پہیہ جام اور شٹرڈاؤن کے بعد اسلام آبادکی طرف فیصلہ کن مارچ کریں گے، ہماری تحریک طویل ہوگی لیکن فیصلہ کن ثابت ہوگی۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ صوبائی دارالحکومتوں میں دھرنے، اضلاع میں احتجاجی کیمپ لگائےجائیں گے، پیدل مارچ اور اسلام آباد میں دھرنے کا آپشن بھی زیرغور ہے، میڈیا حکومتی لیوی کے ظالمانہ اقدامات کو سب کےسامنےلائے، لیوی کوئی ٹیکس نہیں، حکومت کا جگا ٹیکس ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

