پاکستان
پاک کرغز تجارتی حجم 200 ملین ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر، مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط
بشکیک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان تجارتی حجم بڑھانے کیلئے قوانین کو مزید آسان بنائیں گے۔ پاک کرغز تجارتی حجم کو اگلے دو برس میں 200 ملین ڈالر تک لےجانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
بشکیک میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد صدر کرغزستان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تجارتی طریقہ کار کو بہتر بنانے، مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو فروغ دینے اور صنعتی تعاون مضبوط کرنے کیلئے عملی اقدامات پر مشتمل ایک جامع منصوبہ تیار کریں گے۔
وزیر اعظم نے جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارتی رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ کہا اقتصادی تعاون بات چیت کا ایک اہم محور رہا۔
شہبازشریف نے کہا کہ شاندار میزبانی پر صدر کرغزستان صادِرژاپاروف کاشکر گزارہوں، کامیاب ایس سی اوسربراہ اجلاس پرجمہوریہ کرغز کی قیادت تحسین کی مستحق ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط دوطرفہ تعاون کے فروغ کا آغازہے۔
اس موقع پر کرغز صدر صادِرژاپاروف نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اوران کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔
مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط
پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون کے معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا، انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد اور کرغزنیشنل انسٹیٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔
پاکستان اور کرغزستان کے درمیان ٹرانزٹ تجارت کے حوالے سے دستاویز کا تبادلہ ہوا، پاک کرغزخارجہ امور کی وزارتوں کے درمیان تعاون کے پروگرام سے متعلق دستاویز کا تبادلہ ہوا۔ دونوں ملکوں کی تعلیم کی وزارتوں کےدرمیان تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔
منشیات، نشہ آور اشیا، اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعاون، پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل اورکرغزوزارت صحت میں شعبہ طبی تعلیم کی مفاہمتی یادداشت کاتبادلہ ہوا، پاکستان اورکرغزستان کےدرمیان سائنسی اورتکنیکی تعاون کامعاہدہ بھی طے پاگیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں، پی ایم ڈی سی اورکرغزوزارت صحت کےدرمیان طبی تعلیم میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کاتبادلہ ہوا، لاہور اور کرغزشہر اوش کو جڑواں شہر قرار دینے کامعاہدہ بھی طے پاگیا۔
اس سے قبل صدارتی محل پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف کا ریڈکارپٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، صدارتی محل آمدپرپاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بجائے گئے، کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق چوبند دستے کی وزیراعظم کوسلامی دی۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

