پاکستان
حکومتی اقدامات کے باعث پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ بن چکا ہے، مریم نواز
لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ خواتین کے خلاف جرائم کسی صورت بھی قبول نہیں، حکومتی اقدامات کے باعث پنجاب خواتین کے لیے محفوظ صوبہ بن چکا ہے، طالبات کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
لاہور میں کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کےکانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہیں پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل ہے، وہ چاہتی ہیں کہ دیگر خواتین بھی بااختیار بنیں، لڑکیوں کوکامیابی کے لیے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے، پنجاب کی بیٹیوں کی حفاظت یقینی بنانےکے لیے تین سال دن رات محنت کی اور پنجاب کو ویمن فرینڈلی صوبہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک دور تھا جب مجھ سمیت تمام لڑکیاں عجیب قسم کے خوف کا شکار تھیں، آج لڑکیوں میں پیدا ہونے والے اعتماد نے اس خوف کو ختم کر دیا ہے، پنجاب میں خواتین کے خلاف جرم پر کسی کو کسی صورت نہیں بخشا جاتا، حکومتی اقدامات کے باعث پنجاب آج خواتین کے لیے محفوظ صوبہ بن چکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ طالبات کو خود مختار بنانےکے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، خواتین کو آسان اقساط پر ای بائیکس فراہم کی جائیں گی، خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنےکے لیے تمام ضروری سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بہترین اقدامات سے اسموگ کا خاتمہ کیا، صوبے کے ہر گھر تک پہنچیں گے اور ہر بچے کو تعلیم کا موقع فراہم کریں گے، پنجاب میرا گھر ہے ، میں ہرگلی ہر کوچہ صاف دیکھنا چاہتی ہوں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

