پاکستان
فیکٹ پر بات کریں، الزامات نہیں لگنے دوں گا، محسن نقوی کا تنقید کرنیوالوں کو جواب
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہارنے پر تنقید کرنا سب کا حق ہے لیکن ہار کو ایسا بنادیا جاتاہے جیسے پاکستان کرکٹ ختم ہوگئی۔
میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے کچھ نہیں کیا وہ باتیں کریں تو غیرمناسب ہے، کوئی فیکٹ ہے تو ضرور بات کریں،الزامات نہیں لگنے دوں گا۔ سلیکشن میں غلطی ہوجاتی ہے، آپ دیکھیں گے آگے ہم کیا کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ پرانے کھلاڑیوں سے مسلسل رائے لیتا رہتاہوں، وسیم اکرم اور وقاریونس کچھ کہیں تو ان کی بات میں وزن ہوگا، قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی کوچنگ ٹیم لانے کے بعد ون ڈےمیں ہم 8 ویں سے5ویں نمبر پر آگئے، 6 ون ڈے سیریز میں سے ہم4جیتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں ہم9ویں نمبر پر تھے،اب چھٹے نمبر پر آگئے۔
چیئرمین پی سی بی کے مطابق نئے کوچزآنے کے بعد کامیابی کی شرح24فیصدسے73فیصد پرچلی گئی، ٹیسٹ میچز میں ہماری کارکردگی بُری ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ3یا6مہینےمیں ٹیم کو9ویں نمبر سے پہلے نمبر پر لے جائیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مجھ پر تنقید کریں،لیکن کرکٹ کو ہدف نہ بنائیں، سیریز کا ایک ایک میچ ہمارے لئے اہم ہے، کوئی کارکردگی نہیں دکھارہا تو اس کو تبدیل کرنا چاہیے، آنے والے دنوں میں کارکردگی میں بہتری لائیں گے، ہم اپنی حکمت عملی بنارہے ہیں کہ دنیا کی بڑی ٹیموں کو کیسےہرانا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

