Connect with us

تازہ ترین

ایران جنگ، ہتھیاروں کی کمی کی خبروں پر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو ’غدار گندگی‘ قرار دے دیا

Trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران امریکی ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی سے متعلق میڈیا رپورٹس پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے صحافتی اداروں کو ’غدار گندگی‘ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج پہلے سے کہیں زیادہ مقدار میں ہتھیار تیار کر رہی ہے اور امریکا کے پاس اتنے ہتھیار موجود ہیں جتنے کبھی استعمال بھی نہیں کیے جا سکتے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں ان میڈیا اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو ایران جنگ کے دوران امریکا کے دفاعی اور حملہ آور ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی کی خبریں دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ متعدد میڈیا ادارے جنگ کی صورتِ حال درست انداز میں رپورٹ نہیں کر رہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل اگست میں بھی ایسی رپورٹس پر برہم ہو چکے ہیں، اس وقت ایک امریکی اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ سے ہتھیاروں کی کمی پر ناراض تھے۔

ٹرمپ نے ان معلومات کے افشا کو ’غداری پر مبنی بیانات‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ معلومات صحافیوں تک پہنچانے والے افراد کو تلاش کیا جائے گا اور ان افراد کو طویل قید کی سزائیں دلانے کی کوشش کی جائے گی۔

متعدد امریکی میڈیا اداروں کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ نے امریکی فوج کے ہتھیاروں اور دیگر فوجی سامان کے ذخائر پر نمایاں دباؤ ڈالا ہے، خصوصاً وہ دفاعی نظام جو امریکی فوجی اڈوں اور خطے میں اتحادیوں کو ایرانی میزائلوں اور ڈرونز سے بچانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جولائی تک امریکا کے پاس پیٹریاٹ میزائل روکنے والے نظام کے ایک تہائی سے کچھ زیادہ میزائل جبکہ تھاڈ دفاعی نظام کے تقریباً نصف میزائل باقی رہ گئے تھے۔

جنگ کے دوران ٹوماہاک میزائل، مشترکہ فضائی حملہ آور میزائل اور پریسیژن اسٹرائیک میزائل سمیت کئی اہم حملہ آور ہتھیار بھی بڑی تعداد میں استعمال کیے گئے۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ کی جانب سے دفاعی کمپنیوں کے ساتھ پیداوار تیز کرنے کے لیے نئے معاہدوں کے باوجود اہم ہتھیاروں کے ذخائر دوبارہ مکمل کرنے میں کم از کم 2 سال لگ سکتے ہیں۔ 

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق امریکی فوجی حکام نے بھی خبردار کیا ہے کہ قلیل مدت میں ہتھیاروں کی یہ کمی امریکا کی دفاعی صلاحیت اور مخالف ممالک کے خلاف باز رکھنے کی پالیسی کو متاثر کر سکتی ہے۔

دوسری جانب آزادیٔ صحافت کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے ٹرمپ کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صحافتی تنظیموں کے مطابق 2025ء میں دوبارہ صدر بننے کے بعد ٹرمپ نے تنقیدی کوریج کرنے والے میڈیا اداروں کے خلاف متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں نشریاتی اداروں کے لائسنس منسوخ کرنے کی درخواستیں اور انتظامیہ سے خفیہ معلومات افشا کرنے والے صحافیوں کے ذرائع کا پتہ لگانے کے لیے صحافیوں کو قانونی نوٹس بھیجنا شامل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Trump Trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران جنگ، ہتھیاروں کی کمی کی خبروں پر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو ’غدار گندگی‘ قرار دے دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران امریکی ہتھیاروں کے ذخائر...

Sports Board Punjab advisory board Sports Board Punjab advisory board
پاکستان4 گھنٹے ago

پہلی بار اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت کا اعلان

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پہلی بار اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت کا اعلان کیا...

Iranian analyst Iranian analyst
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران امریکی انتخابات سے قبل تصادم بڑھا سکتا ہے، ایرانی تجزیہ کار

امریکی وسطِ مدتی انتخابات قریب آنے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تقریباً 97 ڈالرز فی بیرل ہونے...

national-assembly-pakistan national-assembly-pakistan
پاکستان4 گھنٹے ago

پیپلز پارٹی کی مخالفت کے باجود اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کا بلدیاتی نظام ایک بار پھر قانون سازی کے مرحلے میں پہنچ گیا۔...

airport airport
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی پروازوں میں یومیہ 100 پروازوں کی کمی

دبئی (صداۓ سچ نیوز) ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی پروازوں میں یومیہ 100 پروازوں کی کمی...

jd-vance jd-vance
تازہ ترین5 گھنٹے ago

بحری آمدورفت محفوظ نہ رہی تو عالمی توانائی بحران آسکتا ہے، امریکی نائب صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جےڈی وینس کا کہنا ہے کہ تجارتی جہازوں پر حملے بند ہونے تک...

petrol petrol
پاکستان5 گھنٹے ago

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا،...

Syria Syria
تازہ ترین5 گھنٹے ago

شام نے بشار الاسد دور کے خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام کی مبینہ باقیات تلف کرنا شروع کردیں

دمشق (صداۓ سچ نیوز) شام نے بشار الاسد دور کے خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام کی مبینہ باقیات تلف کرنا...

PM meets PIMS fire-rescue nurse PM meets PIMS fire-rescue nurse
پاکستان5 گھنٹے ago

وزیراعظم کی پمز آتشزدگی میں نومولود کو بچانے والی نرس سے ملاقات، قومی ا عزاز دینے کا اعلان، انعام بھی دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پمز آتشزدگی واقعہ میں اپنی جان پر کھیل کر نومولود کی...

iran-school-attack iran-school-attack
تازہ ترین5 گھنٹے ago

شادی کی تقریب پر امریکی بمباری کا انتقام لیا جائے گا، ایرانی پاسداران انقلاب کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنگی جرائم میں ملوث ہے، شادی...

Trending