Connect with us

تازہ ترین

ایران جنگ، ہتھیاروں کی کمی کی خبروں پر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو ’غدار گندگی‘ قرار دے دیا

Trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران امریکی ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی سے متعلق میڈیا رپورٹس پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے صحافتی اداروں کو ’غدار گندگی‘ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج پہلے سے کہیں زیادہ مقدار میں ہتھیار تیار کر رہی ہے اور امریکا کے پاس اتنے ہتھیار موجود ہیں جتنے کبھی استعمال بھی نہیں کیے جا سکتے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں ان میڈیا اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو ایران جنگ کے دوران امریکا کے دفاعی اور حملہ آور ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی کی خبریں دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ متعدد میڈیا ادارے جنگ کی صورتِ حال درست انداز میں رپورٹ نہیں کر رہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل اگست میں بھی ایسی رپورٹس پر برہم ہو چکے ہیں، اس وقت ایک امریکی اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ سے ہتھیاروں کی کمی پر ناراض تھے۔

ٹرمپ نے ان معلومات کے افشا کو ’غداری پر مبنی بیانات‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ معلومات صحافیوں تک پہنچانے والے افراد کو تلاش کیا جائے گا اور ان افراد کو طویل قید کی سزائیں دلانے کی کوشش کی جائے گی۔

متعدد امریکی میڈیا اداروں کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ نے امریکی فوج کے ہتھیاروں اور دیگر فوجی سامان کے ذخائر پر نمایاں دباؤ ڈالا ہے، خصوصاً وہ دفاعی نظام جو امریکی فوجی اڈوں اور خطے میں اتحادیوں کو ایرانی میزائلوں اور ڈرونز سے بچانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جولائی تک امریکا کے پاس پیٹریاٹ میزائل روکنے والے نظام کے ایک تہائی سے کچھ زیادہ میزائل جبکہ تھاڈ دفاعی نظام کے تقریباً نصف میزائل باقی رہ گئے تھے۔

جنگ کے دوران ٹوماہاک میزائل، مشترکہ فضائی حملہ آور میزائل اور پریسیژن اسٹرائیک میزائل سمیت کئی اہم حملہ آور ہتھیار بھی بڑی تعداد میں استعمال کیے گئے۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ کی جانب سے دفاعی کمپنیوں کے ساتھ پیداوار تیز کرنے کے لیے نئے معاہدوں کے باوجود اہم ہتھیاروں کے ذخائر دوبارہ مکمل کرنے میں کم از کم 2 سال لگ سکتے ہیں۔ 

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق امریکی فوجی حکام نے بھی خبردار کیا ہے کہ قلیل مدت میں ہتھیاروں کی یہ کمی امریکا کی دفاعی صلاحیت اور مخالف ممالک کے خلاف باز رکھنے کی پالیسی کو متاثر کر سکتی ہے۔

دوسری جانب آزادیٔ صحافت کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے ٹرمپ کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صحافتی تنظیموں کے مطابق 2025ء میں دوبارہ صدر بننے کے بعد ٹرمپ نے تنقیدی کوریج کرنے والے میڈیا اداروں کے خلاف متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں نشریاتی اداروں کے لائسنس منسوخ کرنے کی درخواستیں اور انتظامیہ سے خفیہ معلومات افشا کرنے والے صحافیوں کے ذرائع کا پتہ لگانے کے لیے صحافیوں کو قانونی نوٹس بھیجنا شامل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

JD VanceNetanyahu JD VanceNetanyahu
تازہ ترین4 گھنٹے ago

نیتن یاہو کی انتخابی مہم میں حمایت نہیں کروں گا، جے ڈی وینس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی انتخابی...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان4 گھنٹے ago

دہشتگردی کا بہانہ بناکر گورنر راج لگایا گیا، ہم دہشتگردی کیخلاف ریاست کیساتھ ہیں، بیرسٹر گوہر

پشاور(صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہم دہشتگردی کے خلاف ریاست کے ساتھ ہیں لیکن  دہشتگردی...

Trump Trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

میکرون کو کہا تھا اپنے بارڈرز بند کردو، پیرس بہت جلد مسلمانوں کا شہر بننے جارہا ہے، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  پیرس بہت جلد مسلمانوں کا شہر بننے جارہا ہے۔ ...

US MQ-9 Drone US MQ-9 Drone
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ایم کیو 9...

Riyadh Airport Riyadh Airport
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ریاض ائیرپورٹ کی 10 روز سے مسلسل بندش کے بعد پروازیں متبادل ذرائع سے شروع

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کے ریاض ائیرپورٹ کی 10 روز سے مسلسل بندش کے بعد کنگ خالد ائیرپورٹ...

psh-high-court psh-high-court
پاکستان4 گھنٹے ago

سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم سواتی بازیابی کیس، پشاور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

پشاور(صداۓ سچ نیوز) پشاورہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی سمیت دیگر بازیابی کے کیسز میں عدالت...

US Senators US Senators
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی سینیٹرز کا پینٹاگون سے ایران جنگ کی حقیقی لاگت ظاہر کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے ڈیموکریٹ سینیٹرز نے پینٹاگون سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ پر...

pete-hegseth pete-hegseth
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکی وزیرجنگ کی نیتن یاہو سے خفیہ ملاقات،ایران کیخلاف دوبارہ بڑی فوجی کارروائی پر غور

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا اور اسرائیل کی ایران کےخلاف ایک اوربڑی فوجی کارروائی کی تیاریوں سے متعلق اہم پیشرفت...

Crude oil prices Crude oil prices
تازہ ترین5 گھنٹے ago

سعودی عرب پر حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن کے حوثیوں کی جانب سے فوجی تربیتی کیمپ پر حملے اور سعودی عرب کی توانائی،...

Trump Trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

حملے رکوانے ہیں تو ایران کو جوہری ہتھیاروں کا حصول ترک کرنا ہوگا، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی قیادت نے حملے روکنے کی درخواست کی...

Trending