پاکستان
پہلی بار اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت کا اعلان
لاہور (صداۓ سچ نیوز) پہلی بار اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت کا اعلان کیا گیا ہے۔
پہلی مرتبہ کسی سرکاری ادارے میں طالب علموں کو ایڈوائزری بورڈ کا ممبر بنایا گیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پہلی مرتبہ کسی سرکاری ادارے میں طالب علموں کو ایڈوائزری بورڈ کا ممبر بنایا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پہلی بارکسی سرکاری ادارے میں طلبہ کو ایڈوائزری بورڈ میں لیا گیا ہے، اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں طالب علم بھی شریک ہوئے جب کہ ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نےکی۔
اجلاس میں وزیرکھیل پنجاب کا کہنا تھا کہ نوجوان اب کھیلوں کی پالیسی اور فیصلہ سازی میں براہِ راست شریک ہوں گے،کالجزاوریونیورسٹیز میں اسپورٹس کوٹہ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرائیوٹ یونیورسٹیوں میں بھی اسپورٹس کوٹہ سسٹم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ایڈوائزری بورڈ کی معیاد ایک سال ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

