تازہ ترین
چھ ماہ کی جنگ کے بعد ایران پہلے سے زیادہ پراعتماد نظر آتا ہے، نیویارک ٹائمز
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق چھ ماہ کی جنگ کے بعد ایران پہلے سے زیادہ پراعتماد نظر آتا ہے، ایران میں جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت اب بھی موجود ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے امریکی فوجی طاقت کی حدود کو سمجھ لیا ہے اور اس کے پاس اب بھی میزائلوں اور ڈرونز کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ ایران آبنائے ہرمزمیں دباؤ بڑھا کرفائدہ حاصل کر رہا ہے اور امریکی دباؤ کے باوجود مذاکرات یا کسی سمجھوتے کے لیے جلدی میں نہیں۔
امریکی انٹیلی جنس کےمطابق تہران جنگ کو امریکی وسط مدتی انتخابات تک طول دے سکتا ہے،ایران کا خیال ہے کہ اس کے پاس جنگ جاری رکھنے کے لیے کافی صلاحیت موجود ہے۔
رپورٹ کےمطابق ایران توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور جنگی اخراجات کے ذریعے امریکا پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے ایران جنگ کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے لیے نئی حکمتِ عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ایران کو محدود کرنے کے لیے علاقائی اتحاد تشکیل دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
امریکی میڈیا کےمطابق اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات معمول پر لانا بھی نئی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، غزہ، شام اور لبنان سے متعلق معاملات کے حل پر بھی توجہ دی جائے گی۔
رپورٹ کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیروں کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ کی حکمتِ عملی پر دو اہم اجلاس کیے، جن میں خطے کی صورتحال اور مستقبل کی پالیسی پر غور کیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

