پاکستان
اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے، گولی کا وقت اب ختم ہونا چاہیے۔
بونیر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن پُرامن طریقے سے اسلام آباد آئیں گے، ہم جمہوریت اور ملک بچانے کے لیے نکلے ہیں۔
بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی پُرامن اور آئین و قانون کے مطابق اسٹریٹ موومنٹ کریں گے، پنجاب حکومت، خاص طور پر رانا ثناء اللّٰہ وزیرِ اعلیٰ کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے مفاہمت اور بہتر اقدامات کی ضرورت ہے، بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ اختلافِ رائے کی قدر کرنا جمہوریت کا حصہ ہے، حکومت سخت اقدامات کے بجائے مفاہمت کی طرف بڑھے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

