پاکستان
آئندہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی، آج رات خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، کئی مقامات پر بجلی گرنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش متوقع ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، لاہور، شیخوپورہ، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، صوابی اور نوشہرہ میں بھی بارش کی پیشگوئی جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
کچے مکانات، دیواروں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پشاور سٹی میں سب سے زیادہ اڑتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ ۔۔ اٹک میں اکتیس، چراٹ میں سترہ اور مالم جبہ و تخت بھائی میں دس دس ملی میٹر بارش ہوئی۔
اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اٹھائیس ڈگری ،لاہور میں سینتیس ، فیصل آباد اور ملتان میں چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔تربت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام رہا ۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

