پاکستان
ایمرجنسی یا گورنر راج یا پھر دونوں؟ فیصلہ کل ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کل وفاقی کابینہ فیصلہ کرے گی کہ ایمرجنسی لگانی ہے یا گورنرراج یا دونوں لگانے ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ کسی بھی چیز کا ابھی تک سرکاری طور پر فیصلہ نہیں ہوا، جو بھی فیصلہ ہوا ہے لیکن سرکاری طور پر کچھ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کل وفاقی کابینہ فیصلہ کرے گی کہ ایمرجنسی لگانی ہے یا گورنر راج یا دونوں لگانے ہیں، پی ٹی آئی سے اب مزید بات چیت کا امکان نہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ گورنر راج لگا تو پورے صوبے میں لگے گا، کچھ علاقوں میں شاید ایمرجنسی لگانی پڑے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پورے صوبے میں ایمرجنسی یا گورنر راج بھی ہوسکتا ہے، کابینہ کے فیصلے سے پتا لگے گا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ اگر وزیراعلیٰ اپنے لوگوں کا تحفظ نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے دیں، پی ٹی آئی کے کئی لوگ گرفتار ہیں یا فرمائشی گرفتاریاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے گفتگو ہی نہیں کرنا چاہتے وہ سیاسی جماعت ہی نہیں، انہوں نے انتشار کے بغیر کبھی بات ہی نہیں کی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

