Connect with us

پاکستان

طالبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کو عبرت کا نشان بنائیں گے، محسن نقوی کا اعلان

Mohsin-Naqvi

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ یقینی بنانے آیا ہوں کہ طالبہ کیساتھ فراڈ کرنے والا شخص پکڑا جائے ، انہیں رقم واپس دلائیں گے اور ملزم کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خودکشی کرنے والی نوجوان طالبہ کے اہل خانہ سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور پھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات یقینی بنانے آئے ہیں کہ ملوث شخص بہت جلد پکڑا جائے گا،انھیں رقم واپس دلانے کے ساتھ ملزمان کو نشان عبرت بنائیں گے۔

ملزم نے جس طرح جعلسازی کی ہمارے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے،پولیس، ایف ائی اے سمیت تمام ادارے اپنا کام کررہے ہیں،کل چند گھنٹوں کے لیے ترکی گیا تھا،یورپی یونین نے مانا کہ غیرقانونی امیگریشن کا مسئلہ 70فیصد حل ہوا،ماضی سے بہت فرق پڑ چکا ہے،این سی سی آئی اے کام کررہی ہے۔

محسن  نقوی نے کہا کہ پورے پنجاب کیلئے 61 افراد ہیں،دفاتر ہیں نہ ہی بیٹھنے کی کوئی جگہ،کیا پورے پنجاب کو صرف 61 لوگوں سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے؟وزیراعظم نے تھوڑی دیر قبل بلوا کر کہا کہ فوری ملزم گرفتار کرو،چاہتا ہوں جو بھی شکایت آئے فوری حل کی جائے،تھوڑا سا وقت دے دیں۔

اس وقت تحقیقات جاری ہیں،اس طرح کی شکایات کو پاک آئی ڈی پر لے جارہے ہیں،ڈی جی این سی سی آئی اے بہت جلد آپ کو اپ ڈیٹ کریں گے،لڑکی کے ساتھ فراڈ کرنے والا ایجنٹ نہیں بلکہ نوسرباز تھا،میں اس کیس کی ذاتی طور پر خود نگرانی کروں گا،بہت ساری چیزیں جلد آپ کے سامنے آجائے گی۔ 

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

KP IG KP IG
پاکستان54 منٹس ago

آئی جی خیبر پختونخوا نے احتجاج اور مظاہروں سے نمٹنے کیلئے ضلعی پولیس افسران کو ہدایات جاری کردیں

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا پولیس کو احتجاج اور مظاہروں سے نمٹنے کے لیے آپریشنل ہدایات جاری کردی گئیں۔ آئی...

pti-flag pti-flag
پاکستان59 منٹس ago

تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سیاسی کشیدگی کم کرانے کی کوشش کا خیرمقدم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ترجمان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سیاسی کشیدگی کم کرانے کی...

Maulana Fazlur Rehman Maulana Fazlur Rehman
پاکستان1 گھنٹہ ago

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ ملاقات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان...

Balochistan Operation Balochistan Operation
پاکستان1 گھنٹہ ago

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بارکھان (صداۓ سچ نیوز) سی ٹی ڈی نے بلوچستان کے علاقے بارکھان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 10...

Mohsin-Naqvi Mohsin-Naqvi
پاکستان1 گھنٹہ ago

طالبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کو عبرت کا نشان بنائیں گے، محسن نقوی کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ یقینی بنانے آیا ہوں کہ...

Mohsin-Naqvi Mohsin-Naqvi
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایمرجنسی نہ لگنے کی اب کوئی گنجائش نہیں بچی، بہت کوششیں کی لیکن اب میرے ہاتھ میں کچھ نہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی نہ...

gold gold
پاکستان2 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونےاور چاندی کی قیمت میں آج پھر اضافہ

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونےاور چاندی کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن...

Governor Faisal Karim Kundi Governor Faisal Karim Kundi
پاکستان2 گھنٹے ago

ایمرجنسی یا گورنر راج یا پھر دونوں؟ فیصلہ کل ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کل وفاقی کابینہ فیصلہ کرے...

PM Shehbaz Sharif PM Shehbaz Sharif
پاکستان9 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا

 اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا۔ اسلام آباد...

AI Chatbots for Assignments. AI Chatbots for Assignments.
تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکا میں اے آئی سے نقل کا بحران، 95 فیصد طلبہ کا اسائنمنٹ چیٹ بوٹ سے لکھوانے کا انکشاف

آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی)  نے امریکا میں نقل کا بحران سنگین کردیا۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے...

Trending