پاکستان
اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ ملاقات
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور مولانا فضل الرحمان کو تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات سے آگاہ کیا گیا۔
جے یو آئی کے وفد میں مولانا لطف الرحمان، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش شامل تھے۔
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات وزیر اعظم کی دعوت پر ہو رہی ہے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہو گی، وزیراعظم ہاؤس روانگی سے قبل پی ٹی آئی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فون کر کے مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی، وزیراعظم نے ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمان کو وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دی تھی۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی ملاقات کی دعوت کو مولانا فضل الرحمان نے قبول کر لیا، دونوں کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم سے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ تناؤ کم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
ذرائع جے یو آئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا مولانا فضل الرحمان سے 2 دن میں چوتھی بار رابطہ ہوا، ملاقات میں خیبر پختونخوا کی صورت حال پر مختلف آپشنز پر مشاورت ہوگی، وزیر اعظم نے صوبے کی صورت پر دیگر سیاسی قائدین کو بھی اعتماد میں لیا ہے، مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے جائیں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

