پاکستان
آئی جی خیبر پختونخوا نے احتجاج اور مظاہروں سے نمٹنے کیلئے ضلعی پولیس افسران کو ہدایات جاری کردیں
پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا پولیس کو احتجاج اور مظاہروں سے نمٹنے کے لیے آپریشنل ہدایات جاری کردی گئیں۔
آئی جی خیبر پختونخوا کی جانب سے ضلعی پولیس افسران کو گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہے جن میں ممکنہ مظاہرے کی صورت میں حفاظتی اقدامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ شر پسند اور ریاست مخالف املاک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، ڈی پی اوز پولیس نفری کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور اینٹی رائٹ، اسپیشل اسکواڈ، سادہ کپڑوں میں اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔
جاری ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ املاک، تھانوں، پیٹرول پمپس اور بینکس وغیرہ کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مظاہرے اور غیر قانونی اجتماع کا مسئلہ مذاکرات سے حل کیا جائے، مذاکرات سے مسئلہ حل نہ ہوں تو پہلے اینٹی رائٹ اسکواڈ، پھر ہوائی فائرنگ اور پھر ربڑ کی گولیاں استعمال کی جائیں اوراحتجاجی مظاہرین کی مکمل ویڈیو اور نگرانی کی جائے۔
پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطہ بہتر بنایا جائے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 9 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

