پاکستان
خیبر پختونخوا میں 18 پولیس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری
پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختونخوا پولیس کے 18 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر فصیح الدین سمیت متعدد افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
جاری احکامات کے مطابق ناصر محمود ستی کو کمانڈنٹ ایف آر پی خیبر پختونخوا، سید فدا حسن شاہ کو ڈی آئی جی آپریشنز خیبر پختونخوا، جہانزیب نذیر خان کو آر پی او ہزارہ ریجن اور شاکر حسین داوڑ کو آر پی او کوہاٹ ریجن تعینات کردیا گیا۔
زاہد نواز کو آر پی او ملاکنڈ ریجن اور محمد اظہر کو اے آئی جی آپریشنز سی پی او تعینات کیا گیا ہے۔
محمد وقاص خان کو ڈی پی او مانسہرہ، محمد جمیل اختر کو ڈی پی او بونیر، نیاز محمد کو ڈی پی او کرک، مشتاق احمد کو ایس پی ایلیٹ فورس پشاور ریجن، محمد خالد کو ڈی پی او لوئر چترال اور تیمور خان کو ڈی پی او ہری پور تعینات کردیا گیا۔
احکامات کے مطابق اے آئی جی لاجسٹکس ریشم جہانگیر اور ڈی پی او ہری پور شفیع اللّٰہ کو سی پی او پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی لیگل ہمایوں مسعود سندھو اور آر پی او کوہاٹ عرفان طارق کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

