Connect with us

پاکستان

مختلف شہروں میں کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

school

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے کل 12 اکتوبر بروز پیر ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع پشاور کی حدود میں واقع تمام سرکاری و نجی اسکول، کالجز اور جامعات پیر کے روز بند رہیں گی۔

نوشہرہ میں بھی 12 اکتوبر کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، بشمول اسکول و کالجز پیرکو بند رہیں گے۔ پیر کو ہونےوالے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ کردیے گئے۔

مردان بھر میں 12 اکتوبر  کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، مذکورہ تاریخ کو منعقد ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ کر دیے گئے۔

دوسری جانب چارسدہ اور صوابی میں بھی کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ایبٹ آباد بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام کل سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحاں ملتوی کردیے گئے، کنٹرولر امتحانات کے مطابق امتحانات کی نظر ثانی ڈیٹ شیٹ جلد جاری کی جائےگی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آج خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ کردیا ہے، جس کے بعد وزیراعلیٰ کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا ہے، جس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

section-144 section-144
پاکستان2 گھنٹے ago

امن وامان کے خدشات، کراچی میں عائد دفعہ 144 کے نفاذ میں 10 روز کی توسیع

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں سڑکوں کی بندش اور امن و امان کے خدشات کے پیش نظر دفعہ 144...

school school
پاکستان2 گھنٹے ago

مختلف شہروں میں کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان...

KPK-police KPK-police
پاکستان2 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا میں 18 پولیس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختونخوا پولیس کے 18 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔ ایڈیشنل...

islamabad-police-2 islamabad-police-2
پاکستان10 گھنٹے ago

اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاری کا حکم

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام چوک چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی...

kpk-govt kpk-govt
پاکستان10 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا میں ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نئے چیف سیکریٹری تعینات، نوٹیفکیشن جاری

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں چیف سیکریٹری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد...

Governor Faisal Karim Kundi Governor Faisal Karim Kundi
پاکستان10 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا کے عوام مزید فتنہ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام صدارتی پروکلیمیشن کا...

Gohar-Ali-Khan Gohar-Ali-Khan
پاکستان11 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بیرسٹرگوہر

پشاور (صداۓ سچ نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی...

President-Asif-ali-zardari President-Asif-ali-zardari
پاکستان11 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرمملکت آصف زرداری نے سمری پر دستخط کر دیئے

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) صدرمملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوامیں ایمرجنسی لگانےکی سمری پردستخط کردیئے،گورنر کےپی صوبے کے ایڈمنسٹریٹر...

Load-shedding in Lahore Load-shedding in Lahore
پاکستان13 گھنٹے ago

لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے پر پہنچ گیا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لیسکو ریجن میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے، شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے...

Riyadh Airport Riyadh Airport
پاکستان13 گھنٹے ago

پاکستان کی ریاض ائیرپورٹ پر حوثیوں کے دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت، علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے ریاض ائیر پورٹ پر حوثی ملیشیا کے تازہ دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ...

Trending