پاکستان
مختلف شہروں میں کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے کل 12 اکتوبر بروز پیر ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع پشاور کی حدود میں واقع تمام سرکاری و نجی اسکول، کالجز اور جامعات پیر کے روز بند رہیں گی۔
نوشہرہ میں بھی 12 اکتوبر کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، بشمول اسکول و کالجز پیرکو بند رہیں گے۔ پیر کو ہونےوالے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ کردیے گئے۔
مردان بھر میں 12 اکتوبر کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، مذکورہ تاریخ کو منعقد ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ کر دیے گئے۔
دوسری جانب چارسدہ اور صوابی میں بھی کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ایبٹ آباد بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام کل سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحاں ملتوی کردیے گئے، کنٹرولر امتحانات کے مطابق امتحانات کی نظر ثانی ڈیٹ شیٹ جلد جاری کی جائےگی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آج خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ کردیا ہے، جس کے بعد وزیراعلیٰ کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا ہے، جس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

