پاکستان
رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں، کمیشن نےکہہ دیا کہ کوئی شک نہیں میر رضا کا قتل ہوا ہے، وکیل جبران ناصر
کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا فیملی کے وکیل جبران ناصر نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ کمیشن نےکہہ دیا ہے کہ کوئی شک نہیں میر رضا کا قتل ہوا ہے،میر رضا کی خودکشی کا مؤقف اب دفن ہو جانا چاہیے،پولیس اب خود کو مزید شرمندہ نہ کرے۔
تفصیلات کے مطابق جبران ناصر کا کہناتھا کہ میررضاکیس،جوڈیشل کمیشن کی تفصیلی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی تاہم جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں،اس کیس میں ہرفریق کاانفرادی کردار رہا ہے لیکن رپورٹ میں دوسری بات یہ ہے کہ عوام کے اندر بھی پولیس پر اعتماد باقی نہیں رہا، کیس کے اصل حقائق جاننے کیلئے انٹیلی جنس تحقیقات واحد ذریعہ رہ گیاہے۔
جبران ناصر کا کہناتھا کہ خاندان کے مؤقف کے مطابق حکومت کو اب جے آئی ٹی تشکیل دینی چاہیے اور ڈی آئی جی ویسٹ کو جےآئی ٹی کا سربراہ بنانے کی سفارش کی گئی ہے،کمیشن کو ضروری لگا پہلے 10 دن کی تحقیقات میں ملوث افسران کیخلاف ایف آئی اےانکوائری کی جائے۔
اگرانٹیلی جنس بنیادوں پر تحقیقات ہوتی ہیں تو شاید قاتلوں تک پہنچا جاسکے،قاتل ہمارے سامنےآئیں گے تو ہمیں اطمینان ہوگا، کل ایف آئی اےکی انکوائری بھی لانچ ہوسکتی ہے،جےآئی ٹی کانوٹیفکیشن بھی کل نکالا جا سکتا ہے، حکومت کو اب سفارشات پر 24 گھنٹے میں عملدرآمد کرنا چاہیے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

