پاکستان
اسد قیصر نے عمران خان سے اپنے بھائی کو وزیراعلیٰ پختونخوا بنانے کی درخواست کی جسے انہوں نے مسترد کیا، بیرسٹر سیف
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عمران خان سے اپنے بھائی عاقب اللہ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنانے کی درخواست کی تھی۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اسد قیصر کی اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ انتخابات کے بعد اور علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی سے قبل ان کی اور اسد قیصر کی عمران خان سے مشترکہ ملاقات ہوئی تھی جس میں اسد قیصر نے اپنے بھائی عاقب اللہ کو وزیراعلیٰ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے اسد قیصر کے بھائی کو وزیراعلیٰ بنانے سے انکار کر دیا تھا جبکہ ایک اور ملاقات میں جنید اکبر کی موجودگی میں بھی عمران خان نے عاقب اللہ کو وزیراعلیٰ بنانے کی حمایت نہیں کی تھی۔
سابق مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان نے ابتدا میں عاقب اللہ کو خیبرپختونخوا اسمبلی کا اسپیکر بنانے کی ہدایت کی تھی تاہم بعد میں فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے بابر سلیم سواتی کو اسپیکر نامزد کر دیا گیا۔
بیرسٹر محمد علی سیف کے یہ بیانات سینیٹر مشال یوسفزئی کے اسد قیصر کی جانب سے اپنے بھائی کو وزیراعلیٰ بنانے کی خواہش سے متعلق بیان کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔
معاملے سے متعلق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مشال یوسفزئی نے الزام عائد کیا تھا کہ اسد قیصر نے اپنے بھائی عاقب اللہ کو وزیراعلی بنانے کے لیے لابنگ کی تھی، اسد قیصر نے بیرسٹر سیف کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بیرسٹر سیف نے خود اعلان کیا تھا کہ عاقب اللہ کو بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر نامزد کیا ہے اور اسد قیصر کی ملاقات سے پہلے ہی علی امین گنڈاپور وزیرِ اعلیٰ کے لیے نامزد ہوچکے تھے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

