Connect with us

پاکستان

خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے160 ارب روپے دیئےجائیں گے، وزیراعظم کی قبائلی عمائدین کو یقین دہانی

pm shehbaz sharif

قبائلی اضلاع کے نمائندوں پر مشتمل ترقیاتی کونسل اور قبائلی عمائدین کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبائلی مشران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال پر خصوصی توجہ دینے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں، مسائل کے حل میں بھرپور تعاون کریں گے، صوبے کے عوام 13 سال سے مسائل میں گھرے ہوئے تھے،  کے پی میں لوگوں نے سکھ کا سانس لیا، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ قبائلی عمائدین کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، قبائلی عمائدین نے ہمیشہ ڈنکے کی چوٹ پر پاکستان کا ساتھ دیا، قبائلی عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں، اگر صوبےمیں حالات بہتر ہوتے تو شاید ایمرجنسی کی ضرورت نہ پڑتی، کے پی میں دہشتگردی اپنے عروج پر پہنچ چکی تھی۔

ان کا کہناتھا کہ صوبے میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے کیے، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے 160 ارب روپے مہیاکیا جائے گا، گورنر اور چیف سیکرٹری کو اسلام آباد بلایااور کہاجتنی چاہے گندم لیں، پولیس کی ٹریننگ، سی ٹی ڈی اور سیف سٹی کے حوالے سے منصوبوں کو پورا کرنے کی ہدایت کی ہے، صوبے کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، وفاق اور صوبائی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے،صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب اور کرپشن  عروج پر ہے، عوام کو جو وسائل ملنے چاہئیں وہ کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں، صوبے میں پینے کے پانی کے حوالے سے 100 ارب روپے کا اسکینڈل ہے، کوہستان اسکینڈل میں 37 ارب روپے کی کرپشن کی گئی، صوبے کے وسائل کو 13 سال میں لوٹا گیا، عوام کی ایک ایک پائی ان تک پہنچائی جائے گی۔zz

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Chaudhry Obaidullah Chaudhry Obaidullah
پاکستان5 گھنٹے ago

چوہدری عبیداللہ کے ماموں کے انتقال پر نیشنل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ سکولز کی کور کمیٹی کے اراکین نے سرپرست اعلی چوہدری...

petroleum-price petroleum-price
پاکستان5 گھنٹے ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل، پیٹرول پمپ مالکان کے تحفظات برقرار

کراچی (صداۓ سچ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پر پیٹرول پمپ مالکان کے تحفظات برقرار ہیں۔ پیٹرولیم...

PM Shehbaz Sharif PM Shehbaz Sharif
پاکستان8 گھنٹے ago

وزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت...

Trump Trump
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران جنگ کے اخراجات و امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں پر ٹرمپ پر شدید تنقید

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹرز الزبتھ وارن اور کرس مرفی نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ...

lahore-sunny-weather lahore-sunny-weather
پاکستان8 گھنٹے ago

باغوں کا شہر کنکریٹ کا جنگل بن گیا، لاہور کا گرین ایریا خطرناک حد تک سکڑ گیا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) باغوں کا شہر، کنکریٹ کا جنگل بن گیا۔ لاہور کا گرین ایریا خطرناک حد تک سکڑ...

Children Living with HIV Children Living with HIV
پاکستان8 گھنٹے ago

سندھ، ایچ آئی وی سے متاثرہ157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینےکا عمل شروع

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کے لیبر ڈپارٹمنٹ نے ایچ آئی وی سے متاثرہ157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران اسرائیل پر حملے کے لیے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملے...

Missile Missile
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ریاض کی طرف داغا گیا حوثی میزائل تباہ کر دیا، سعودی اتحاد کا دعویٰ

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی فوجی اتحادی کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا...

US US
تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکا کی ترکیہ کے ہمراہ حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کی تجویز کی تردید

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگٹ نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ کو غیر مسلح...

Trump Trump
تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح...

Trending