پاکستان
بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے،جس کے بعد صارفین پر 32 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔
بجلی 2 روپے 56 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پرنیپرا میں سماعت ہوئی،سماعت کے دوران سی پی پی اےحکام نے مؤقف اختیار کیا کہ عالمی مارکیٹ میں آرایل این جی سمیت تمام ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،کوئلے کی قیمت بھی 15 ڈالر فی ٹن بڑھ گئی ہے۔
حکام کے مطابق آر ایل این جی اسپاٹ کارگوز کی قیمت 28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ چکی ہے، مہنگی بولی موصول ہونے کے باعث ایل این جی اسپاٹ کارگوز کی خریداری کا عمل منسوخ کیا گیا۔
اسپاٹ کارگوز کےلیے 27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی تھی،تاہم دیگر چارجز شامل کرنے کے بعد لاگت 33 ڈالر تک پہنچ رہی تھی،فیول کی لاگت بڑھنے کے باعث بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔
سی پی پی اے نے ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے،درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 32 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

