تازہ ترین
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر 3 تیل بردار جہازوں میں آگ لگ گئی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
تہران (صداے سچ نیوز) پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 3 تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز آبنائے ہرمز کے غیر مجاز جنوبی راستے سے گزر رہے تھے اور آگ لگنے کے بعد انہیں آبنائے ہرمز کے جنوبی ساحل کے قریب چھوڑ دیا گیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جہازوں نے اپنے ریڈار اور نیویگیشن سسٹمز بند کر رکھے تھے اور ایرانی بحریہ کی وارننگ نظر انداز کرتے ہوئے غیر مجاز راستے سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ جہازوں میں آگ لگنے سے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوئی ہے جس کی ذمے داری ان کے مالکان اور عملے پر عائد ہوتی ہے۔
ایرانی بحریہ نے بحری جہازوں کے منتظمین کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے آن لائن بیانات پر توجہ نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیز اقدام کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

