Connect with us

تازہ ترین

اے آئی سے متعلق عوامی غصے میں مزید اضافہ ہوگا، انسٹا گرام کے سربراہ کی پیشگوئی

Instagram Chief

انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے پیشگوئی کی ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے حوالے سے عوامی غصے یا مایوسی میں آنے والے وقت میں مزید اضافہ ہوگا۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران ایڈم موسیری نے کہا کہ آنے والے برسوں میں اے آئی کے خلاف غصے میں اضافہ ہوگا کیونکہ ملازمتوں سے محرومی، آن لائن مواد کی ملکیت اور تخلیقی کام کے مستقبل کے حوالے سے خدشات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی کے حوالے سے مزاحمت اور سخت ردعمل زیادہ عام ہو جائے گا کیونکہ اے آئی ٹولز صنعتوں کو تبدیل کریں گے جبکہ ملازمتوں کے مستقبل کے حوالے سے سوالات سامنے آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ‘یہ نہ صرف بدتر ہوگا بلکہ یہ مسلسل بدترین ہوتا جائے گا، میرے خیال میں ہم زیادہ غصہ اور مایوسی دیکھیں گے، آئندہ چند برسوں میں ہم ایسا دیکھیں گے اور متعدد افراد کے لیے حالات زیادہ سخت ہو جائیں گے’۔

ایڈم موسیری نے کہا کہ اے آئی سے متعلق انزائٹی فنکاروں، سوشل میڈیا انفلوائنسرز یا تخلیقی شعبوں میں کام کرنے والے افراد تک محدود نہیں، بلکہ اے آئی ماڈلز کی ٹریننگ کے لیے ذاتی مواد کے استعمال پر بھی خدشات سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ممکنہ سکیورٹی خطرات اور آٹومیشن سے انسانی ورکرز کی مانگ میں کمی کے امکانات پر بھی بات کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملازمتوں سے محرومی کے خطرات متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے انسٹا گرام میں اے آئی سے تیار کردہ پوسٹس کی ہینڈلنگ کے بارے میں بھی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی اے آئی سے تیار کردہ بہترین مواد دستیاب ہے مگر بدترین مواد بھی کم نہیں، تو کیا ہم ان کی رینکنگ انسانوں کے تیار کردہ مواد کی طرح گے؟ ممکنہ طور نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

crypto crypto
تازہ ترین4 گھنٹے ago

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری، 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر

کرپٹو ایکسچینج بائننس (Binance) کو تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے کا سامنا ہے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرپٹو...

curfew curfew
پاکستان4 گھنٹے ago

لکی مروت اور باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) لکی مروت اور باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔...

Cow Slaughter in India. Cow Slaughter in India.
تازہ ترین4 گھنٹے ago

بھارت میں گائے ذبح کرنے پر 3 مسلمانوں کو عمر قید

گجرات (صداے سچ نیوز) بھارت میں گائے ذبح کرنے پر 3 مسلمانوں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔  بھارت...

Sentenced to Death Sentenced to Death
پاکستان4 گھنٹے ago

کراچی، جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کے قتل پر 1 اہلکار کو سزائے موت، 2 کو عمر قید

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کی ماڈل کرمنل کورٹ ایسٹ نے گلستانِ جوہر میں جعلی پولیس مقابلے کے دوران نوجوان...

uttarakhand-helicopter uttarakhand-helicopter
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا اور بوسنیا میں 3 ہیلی کاپٹرز گرکر تباہ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اوریگن (صداۓ سچ نیوز) امریکی ریاست اوریگن میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں 3 افراد ہلاک...

Drones Drones
پاکستان4 گھنٹے ago

بلوچستان، سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مار گرائے

خاران (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی...

Electricity Electricity
پاکستان5 گھنٹے ago

دسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کیلئے مشکل ترین مہینے ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) دسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کیلئے مشکل ترین ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع پاور...

islamabad-ambulance islamabad-ambulance
تازہ ترین5 گھنٹے ago

آزادکشمیر، گھر میں دھماکے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

ضلع باغ (صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے جنوبی علاقہ پندی کے ایک گھر میں دھماکے سے...

Sohail Afridi Sohail Afridi
پاکستان5 گھنٹے ago

‘سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رہیں گے’ پی ٹی آئی کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر برقرار رکھنے کا باضابطہ...

Freezer Failures at US Military Bases Freezer Failures at US Military Bases
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکی فوجی اڈوں کے فریزرز پراسرار طور پر خراب، بڑی مقدار میں خوراک برباد، سائبر حملے کا شبہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمۂ جنگ نے ملک بھر میں فوجی اڈوں پر فریزرز کی پراسرار خرابیوں کی تحقیقات...

Trending