تازہ ترین
امریکا کا ایرانی سرحدوں سے اسلحے کی ترسیل روکنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج نے ایران کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور پابندیوں کی زد میں آنے والے دیگر سامان کی زمینی سرحدوں اور بحیرۂ کیسپین کے راستے نقل و حمل روکنے کے لیے نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے ایران کی زمینی سرحدوں اور بحیرۂ کیسپین کے ذریعے جدید ہتھیاروں اور دیگر ممنوعہ سامان کی نقل و حمل روکنے کے لیے نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کی ہدایت کردی۔
سینٹکام کے مطابق 7 نومبر کو قائم کیے جانے والے اس یونٹ کو ٹاسک فورس آئرن گیٹ کا نام دیا گیا ہے، جس میں تقریباً 20 فوجی اور سویلین اہلکار شامل ہوں گے۔ اس کا مرکزی دفتر امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں ہوگا۔
نئی ٹاسک فورس امریکی حکومت کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ایران کی زمینی سرحدوں اور بحیرۂ کیسپین کے راستے جدید ہتھیاروں، دہرے استعمال کی ٹیکنالوجی، پابندیوں کی زد میں آنے والے سامان اور غیر قانونی ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی کی نقل و حملروکنے کے لیے کام کرے گی۔
ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ ٹاسک فورس آئرن گیٹ کا قیام سمندر میں ایران کے خلاف امریکی ناکہ بندی کی کامیابی کو مزید تقویت دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومتی اداروں کے درمیان تعاون مضبوط بنانے سے ایران کی دہشت گردی کی مالی معاونت، ہتھیاروں کی فیکٹریاں دوبارہ تعمیر کرنے اور اپنی فوجی صلاحیتیں بحال کرنے کی استعداد مزید محدود ہو جائے گی۔
سینٹکام کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکی بحری ناکہ بندی کے باعث ایران 25 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا خام تیل برآمد کرنے سے محروم رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے تمام بحری جہازوں کی سخت نگرانی اور ناکہ بندی پر عمل درآمد جاری ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

