Connect with us

پاکستان

وفاقی حکومت پریس کلبوں کی معاونت کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، مالی امداد بڑھانے پر کام جاری ہے، مبشر حسن

Mubashir Hassan PIO meeting President LPC Arshad Ansari

لاہور(صدائے سچ نیوز) وزیراعظم اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی ہدایت پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن اور ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) لاہور شفقت عباس نے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور دیگر عہدیداران کے ساتھ ایک تفصیلی ملاقات کی۔

اجلاس کے دوران صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل، بالخصوص ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر جلد حل کیا جائے۔

انہوں نے چیئرمین آئی ٹی این ای کی تعیناتی میں تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو فوری مکمل کرنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے بتایا کہ چیئرمین آئی ٹی این ای کی تعیناتی آخری مراحل میں ہے۔

Mubashir Hassan PIO meeting President LPC

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پریس کلبوں کی معاونت کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور پی ٹی آئی حکومت میں عائد کی گئی پابندیوں کو ختم کر کے پریس کلبوں کی مالی امداد بڑھانے پر کام جاری ہے، تاکہ پریس کلب صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے موثر کردار ادا کر سکیں۔

مبشر حسن نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت نے صحافیوں کیلئے وزیراعظم ہیلتھ انشورنس سکیم کے لیے خطیر رقم مختص کر رکھی ہے، جس سے کم از کم پانچ ہزار صحافی مستفید ہو رہے ہیں، تاہم گزشتہ برس مختص فنڈز کا صرف 29 فیصد استعمال ہو سکا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ برس زیادہ سے زیادہ صحافی وزیراعظم ہیلتھ انشورنس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد پریس کلبوں کو مالی معاونت کی فراہمی کی راہ مزید ہموار ہو جائے گی۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی صحافی یا میڈیا ورکر کا استحصال نہ ہو۔
اجلاس کے اختتام پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے حکومت کی جانب سے صحافیوں کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مثبت تعاون کی امید ظاہر کی۔

اجلاس میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن ، ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی لاہورشفقت عباس، ڈائریکٹر پی آئی ڈی لئیق باجوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی ارسلان طاہر، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد، سینئر صحافی خواجہ نصیر، عباس نقوی، سید فرزند علی اورقمر بھٹی نے شرکت کی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Muhammad Maqsood Khan Advocate Muhammad Maqsood Khan Advocate
برطانیہ اور یورپ10 گھنٹے ago

ہم نے خطرے کی گھنٹی کب سننی ہے؟

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ 2014 میں برطانیہ آنے کے بعد مجھے ایک بات بارہا محسوس ہوئی اور...

Sayed Shabbir Abbas Sayed Shabbir Abbas
پاکستان10 گھنٹے ago

عوامی مسائل کے حل کیلئے اہلیان علاقہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز)عوامی مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں اور...

rwp medical university rwp medical university
پاکستان10 گھنٹے ago

یو ایچ ایس ریجنل سینٹر کی اپ گریڈیشن، یو ایچ ایس اور آر ایم یو کے درمیان تعلیمی تعاون مزید مضبوط

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) لاہور نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (RMU) میں اپنے ریجنل سینٹر کی...

Chaudhary Obaidullah Chaudhary Obaidullah
پاکستان10 گھنٹے ago

اساتذہ کرام کو ہر سطح پر عزت و تکریم دی جائے، چوہدری عبیداللہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز، چیئرمین کیریئر سکولز سسٹم محمد عبیداللہ چوہدری...

Salman-Akram-Raja Salman-Akram-Raja
پاکستان10 گھنٹے ago

پی ٹی آئی نے حکومت سے دوبارہ بات چیت کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے باوجود پی ٹی آئی نے دوبارہ...

Yemeni Forces Yemeni Forces
تازہ ترین12 گھنٹے ago

یمنی فورسز نے باب المندب، ذوباب کا کنٹرول حاصل کرلیا

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن میں سرکاری فورسز نے حوثیوں سے باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔ یمن میں...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان13 گھنٹے ago

حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مذاکرات کے حتمی ڈرافٹ پر اتفاق نہ ہوسکا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ...

Rain-In-Punjab Rain-In-Punjab
پاکستان13 گھنٹے ago

پی ڈی ایم اے کی 6، 7 اکتوبر کو پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے 6 تا 7 اکتوبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں...

Iran-Army-Chief-Ameer-Hatami Iran-Army-Chief-Ameer-Hatami
تازہ ترین13 گھنٹے ago

دشمن نے دوبارہ غلطی کی تو ایرانی فوج کچل دے گی، ایرانی آرمی چیف

تہران (صداے سچ نیوز) ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ دشمن نے دوبارہ کوئی غلطی...

gold gold
پاکستان13 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں بڑی گراوٹ کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

عالمی و مقامی منڈیوں میں بڑی گراوٹ کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ...

Trending