Connect with us

تازہ ترین

میں ایک امریکہ مخالف جوان ہوں

Syed Abbas Haider Shah Advocate

​تحریر: سید عباس حیدر شاہ ایڈووکیٹ

​میں ایک جوان ہوں، اور جوانی کا پہلا تقاضا حق گوئی اور بے باکی ہے۔ مانا کہ آج کی دنیا کا رخ امریکہ کی طرف ہے؛ مانا کہ وہاں علم کے دریا بہتے ہیں، وہاں کی جامعات عقل کو جلا بخشتی ہیں، وہاں کی لیبارٹریوں میں زندگی کی نئی تصویریں بنتی ہیں اور وہاں کے روزگار کی چمک آنکھوں کو خیرہ کر دیتی ہے۔ ناسا کے ستارے ہوں، خلاؤں کی تسخیر ہو، یا انسانی کلوننگ جیسے حیرت انگیز تجربات یہ سب انسانی ذہن کی معراج سہی، ہالی ووڈ کا جادو اور میڈیا کی سحر انگیزی اپنی جگہ سہی۔۔۔

​لیکن میرا سوال یہ ہے کہ کیا انسانی روح کی پیاس محض ان مادی کھلونوں سے بجھ سکتی ہے؟ میرا قلبِ سلیم، میرا ضمیر، اس چکا چوند کو دیکھ کر مرعوب ہونے کے بجائے مجھ سے چند سلگتے ہوئے سوالات پوچھتا ہے۔ جب میں ہیروشیما اور ناگاساکی کے ان بے گناہ انسانوں کا تصور کرتا ہوں جن کی ہڈیاں امریکی ایٹم بم کی تپش میں پگھل گئیں، تو میرا لہو کھول اٹھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈان کا ماتم: مسلم آبادی پر تباہی، بیرونی مفادات اور مستقبل کا ممکنہ منظرنامہ

کیسا انصاف تھا کہ ظلم کرنے والا خود منصف بن بیٹھا اور جاپان کے ہی حکمرانوں کو مجرم قرار دے کر سزا سنادی؟ کوریا کی زمین سے لے کر عراق و افغانستان کی خاک تک، جہاں جہاں امریکی بوٹوں کی چاپ سنائی دی، وہاں وہاں صرف جبر کی داستانیں رقم ہوئیں۔

​آج جب دنیا انسانی حقوق کا راگ الاپتی ہے، تو میرا رخ فلسطین کی جانب مڑ جاتا ہے۔ پچھتر سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا، صیہونی ریاست کی بربریت تھمنے کا نام نہیں لیتی۔ وہ معصوم بچے جو کڑاکے کی سردی میں چھت کے بغیر سسک رہے ہیں، ان کی آہوں کا ذمہ دار کون ہے؟ امریکہ کا وہ "ویٹو” جو ہر بار مظلوم کی گردن پر صیہونی چھری کو مزید تیز کر دیتا ہے، کیا یہی اس کی ترقی کا ثمر ہے؟

​میرا دل تڑپ اٹھتا ہے جب میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے اغواء کی داستان پڑھتا ہوں۔ کس قانون کے تحت ایک خود مختار ریاست کے سربراہ کے بیڈروم میں شب خون مارا گیا؟ وہ سوتا ہوا جوڑا جس کی نیندیں ہتھکڑیوں کی آواز سے ٹوٹی ہوں گی، ان کا قصور کیا تھا؟ کیا صرف یہ کہ انہوں نے امریکی غلامی سے انکار کیا؟

​لوگ کہتے ہیں امریکہ طاقتور ہے، اس کے پاس ٹیکنالوجی ہے، اس کے پاس پیسہ ہے۔ میں کہتا ہوں، میرے ضمیر کے نزدیک یہ سب "بے وقعت” اور "بے توقیر” ہے۔ جس تہذیب کی بنیادیں مظلوموں کے خون پر ہوں، جس کا راستہ لاشوں سے ہو کر گزرتا ہو، میں اس کی چمک سے مرعوب نہیں ہو سکتا۔

​میں ایک جوان ہوں، اور جوانمردی کا شیوہ ہی یہ ہے کہ وہ وقت کے فرعونوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر "حق” کہے۔ میں ظالم کا ہاتھ روکنے اور مظلوم کی ڈھال بننے کا عہد کر چکا ہوں۔ میرا مطالبہ محض زمین کا ٹکڑا یا چند مراعات نہیں، میرا مطالبہ عدلِ الٰہی ہے۔ جب تک صیہونی ریاست اور اس کی پسِ پردہ کارفرما خفیہ قوتیں انسانیت کا گلا گھونٹتی رہیں گی، تب تک ہر زندہ ضمیر جوان ان کا مخالف رہے گا، کیونکہ بیدار جوانوں کا ضمیر بکاؤ نہیں ہے!

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

cuba help cuba help
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا کی کیوبا کو 100 ملین ڈالرز امداد کی پیشکش، اصلاحات کی شرط عائد

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے کیوبا کو 100 ملین ڈالرز کی انسانی امداد دینے کی پیشکش کی ہے تاہم اس کے...

marco rubio marco rubio
تازہ ترین4 گھنٹے ago

چین، ایران کو خلیج میں جاری اقدامات سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ خلیج معاملے پر مؤقف بدلنے...

strait of hormuz strait of hormuz
تازہ ترین5 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، امریکا اور چین متفق ہوگئے

امریکا اور چین نے اتفاق کیا ہے کہ کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس...

Marka Haq Celebration in Machester Marka Haq Celebration in Machester
اوورسیز پاکستانیز7 گھنٹے ago

معرکہِ حق کی کامیابی پر مانچسٹر میں پروقار تقریب، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہا گیا

لوٹن (صدائے سچ نیوز) معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ڈاکٹر لیاقت ملک کیطرف سے ایم ڈی نے...

Trump-Senate Trump-Senate
تازہ ترین15 گھنٹے ago

امریکی سینیٹ، ایران جنگ سے متعلق صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ناکام

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹ میں ایران جنگ سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد...

charas-or-hashish charas-or-hashish
پاکستان15 گھنٹے ago

کراچی، منشیات فروش ملزمہ ملکہ گرفتار، 35 کلو چرس برآمد

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ضلع شرقی کے علاقے خدا داد کالونی قبرستان کے قریب 35 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی...

sold-waste sold-waste
پاکستان15 گھنٹے ago

قومی خزانے کو ایک ارب کا نقصان، 12 افسران کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد (صداۓ سچ نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن نے خزانے کو نقصان پہنچانے والے 12 افسران کے خلاف مقدمہ درج...

UAE-Netanyahu UAE-Netanyahu
تازہ ترین16 گھنٹے ago

ایران جنگ کے دوران نیتن یاہو کے خفیہ دورۂ یو اے ای کا انکشاف

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نے انکشاف کیا ہے کہ ایران جنگ کے دوران انہوں نے متحدہ عرب...

BookplasticCover BookplasticCover
پاکستان16 گھنٹے ago

کتابوں پر پلاسٹک کورز پر پابندی کا بل منظور، شیری رحمان نے تاریخی کامیابی کہہ دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کتابوں پر پلاسٹک کورز پر پابندی کے...

dollar dollar
پاکستان1 دن ago

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول ہوگئے

پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) اور ریزیلینس اینڈ سسٹینیبل فیسلٹی...

Trending