Connect with us

پاکستان

ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی نیت اچھی ہے: ایران

Iran-FO-spokes-person

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان یقیناً ہمارا پڑوسی ہے، ہمارے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی نیت اچھی ہے۔

غیرملکی میڈیا ادارے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیر خارجہ پڑوسی ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں، پڑوسی ممالک بشمول پاکستان کے وزرائے خارجہ سے ایرانی وزیر خارجہ نے ملاقاتیں کیں۔

 انہوں نے کہا کہ ان ممالک نے ایران و امریکا کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس نوعیت کے مذاکرات سے متعلق درخواستیں ملیں اور ہم نے ان کا جواب دیا۔ ہمارا مؤقف واضح ہے کہ ہم اپنا دفاع جاری رکھیں گے۔ ایران کے ساتھ مذاکرات کی امریکی اور اسرائیلی باتیں قابلِ اعتبار نہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کےلیے پڑوسی ممالک کی نیک نیتی کو دیکھتے ہیں، علاقائی ریاستیں اور پڑوسی ممالک اس صورتحال کے نتائج پر تشویش رکھتے ہیں۔ ہر کوئی کسی نہ کسی طرح حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے لیے فیس وصولی یقینی جاری رکھے گا۔ ایران پر مسلط کردہ جنگی صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے متعدد اقدامات نافذ ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکی سفارتکاری کا نہایت تباہ کن تجربہ ہوا ہے۔ ایران کے خلاف جارحیت کے بعد اب کوئی بھی امریکی سفارتکاری پر اعتماد نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پر 9ماہ کے عرصے میں دو مرتبہ مذاکرات کے دوران حملہ کیا گیا، حملہ اس وقت ہوا جب ہم جوہری مسئلے کےحل کےلیے مذاکرات کے عمل کے درمیان تھے، مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ سفارتکاری سے غداری تھی۔

اسماعیل بقای کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 دنوں کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا، ایرانی مسلح افواج ملک کی علاقائی سالمیت کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش کی۔ خطے اور باہر کے کئی ممالک نے ایران سے رابطہ کیا ہے۔ ہم نے گزشتہ روز واضح کردیا تھا ایران اور امریکا کےدرمیان کوئی بات چیت یا مذاکرات نہیں ہو رہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Syed Shabbar Abbas Syed Shabbar Abbas
پاکستان1 گھنٹہ ago

حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی حق، انصاف، صبر اور استقامت کا لازوال پیغام ہے، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید شبر عباس ایڈووکیٹ نے اپنے آبائی گاؤں ڈیرہ سیداں...

cloudbrust cloudbrust
پاکستان4 گھنٹے ago

ضلع دیامر کے نواحی علاقے تھور میں کلاؤڈ برسٹ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی

تھور (صداۓ سچ نیوز) ضلع دیامر کے نواحی علاقے تھور میں کلاؤڈ برسٹ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔...

pm pak and iran pm pak and iran
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ ایران اور سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ میں شرکت کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ ایران کے دورے کا امکان ہے۔ ذرائع...

balochistan balochistan
پاکستان5 گھنٹے ago

بلوچستان میں کل سے ابتک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں کل سے اب تک درمیانے درجے کے 5 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ...

gaza gaza
تازہ ترین5 گھنٹے ago

وسطی غزہ میں اسرائیلی حملہ، 3 فلسطینی پولیس اہلکار شہید

غزہ (صداۓسچ نیوز) وسطی غزہ کے المغازی پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی...

president-asif-ali-zardari president-asif-ali-zardari
پاکستان5 گھنٹے ago

صدر آصف علی زرداری کا آئندہ ماہ کے آخر میں ایران کا دورہ متوقع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور ایران کےدرمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے،ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود...

abbas araqchi-ishaq dar abbas araqchi-ishaq dar
پاکستان5 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کے فروغ کیلئے تعاون کا اعادہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستانی نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی...

pm-shehbaz pm-shehbaz
پاکستان5 گھنٹے ago

آج پاکستان دُنیا میں پیس میکر کے نام سے پہچانا جاتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج پاکستان دُنیامیں پیس میکرکےنام سےپہچاناجاتاہے۔  پاکستان نیول اکیڈمی...

gold-price gold-price
تازہ ترین6 گھنٹے ago

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

عالمی و مقامی مارکیٹ میں  آج سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز...

crude-oil crude-oil
تازہ ترین6 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید ساڑھے چار فیصد کی کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں...

Trending