تازہ ترین
ایران نے پاکستانی پرچم بردار 10 آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی، امریکی صدر
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سےپاکستانی پرچم بردار 10 آئل ٹینکرز کو جذبہ خیر سگالی کے طور پرگزرنے کی اجازت دیدی۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ایران کی جانب سےدس آئل ٹینکرز کا تحفہ یہ ظاہرکرتا ہےکہ وہ جنگ بندی کےلیےسنجیدہ ہے تاہم انہوں نےخبردارکیا ہےکہ تہران مذاکرات میں سنجیدگی دکھائے قبل اس کے کہ بہت دیر ہو جائے‘ایک بار دیر ہو گئی تو دوبارہ موقع نہیں ملے گا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےدعویٰ کیا کہ کچھ ٹینکرز پاکستان کے جھنڈے والے تھے،تاہم اس بات کی اسکی ایران اور پاکستان کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےایران کی توانائی تنصیبات پرحملے دس دن کیلئے معطل کرنےکا اعلان کیا، سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر صدرٹرمپ نےجاری بیان میں کہا کہ 6 اپریل 2026 تک ایران کی درخواست پر توانائی تنصیبات پر حملے روک رہے ہیں،ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
اس سے پہلےصدر ٹرمپ نے ان تنصیبات پر حملے 5 روز کیلئے روکنے کا اعلان کیا تھا جس کی مدت آج یعنی جمعہ کو ختم ہونا تھی۔
دوسری جانب مذاکرات میں پیشرفت کے باوجود ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت جاری ہے،قم میں رہائشی عمارت پر بمباری سے چھ افراد شہید ہوگئے،تہران،تبریز،ارومیہ اور دیگر مقامات پر بھی حملے کیے گئے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

