پاکستان
سعودی عرب، ترکیہ اورمصرکے وزرائے خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر کل پاکستان آئیں گے
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سعودی عرب، ترکیہ اورمصرکےوزرائےخارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت پر سعودی وزیرخارجہ پرنس فیصل بن فرحان آل سعود 29 سے30 مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق تینوں برادر وزرائے خارجہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر دورہ کریں گے، دورے کےدوران مختلف امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق دورے کے دوران خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر بھی غور کیا جائےگا،تینوں مہمان وزرائےخارجہ وزیر اعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکا نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کے ذریعے ایران کو 15 نکاتی فارمولہ پیش کیا جس کی ایران نے تصدیق کی اور پھر ایران نے پاکستان ہی کے ذریعے اپنا جواب امریکا تک پہنچایا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

