تازہ ترین
کشیدگی میں اضافہ، ایران کا عراق، کویت، سعودی عرب میں امریکی اڈوں پر ڈرون و میزائل حملوں کا دعویٰ
تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتِ حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے جہاں مختلف مقامات پر دھماکوں اور ڈرون و میزائل حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے شہر اربیل کے ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم فوری طور پر جانی نقصان یا مالی خسارے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
دوسری جانب کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو نقصان پہنچا ہے۔
کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حملوں کے نتیجے میں ایئر پورٹ کے ریڈار نظام کو شدید نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ادھر ترجمان ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے الخرج میں قائم امریکی فوجی اڈے، الخرج ایئر بیس کو میزائل اور ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق حملے کے دوران 1 امریکی ری فیولنگ طیارہ مکمل طور پر تباہ جبکہ مزید 3 امریکی طیارے شدید نقصان کے باعث ناقابلِ استعمال ہو گئے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

