Connect with us

تازہ ترین

آبنائے ہرمز بحران، کیا سعودی، اماراتی اور عراقی پائپ لائنز عالمی تیل سپلائی بچا سکتی ہیں؟

oil ad gas

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے جس کے باعث عالمی تیل و گیس منڈیوں پر شدید دباؤ بڑھ گیا ہے۔

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی تقریباً معطل ہونے سے توانائی کی عالمی ترسیل متاثر ہو رہی ہے کیونکہ عام حالات میں دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل و گیس کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے۔

آبنائے ہرمز میں کیا ہوا؟

2 مارچ کو ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ایک سینئر مشیر ابراہیم جباری نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز بند کر دی گئی ہے اور بغیر اجازت گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا، اس اعلان کے بعد بحری آمد و رفت میں 95 فیصد سے زائد کمی آ چکی ہے۔

بعد ازاں ایران نے بیان دیا کہ راستہ مکمل بند نہیں تاہم امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادی ممالک کے جہازوں پر پابندی ہے اور ہر جہاز کو تہران سے اجازت لینا ہو گی، اس وقت تقریباً 2000 جہاز آبنائے کے دونوں اطراف پھنسے ہوئے ہیں۔

متبادل راستے: 3 اہم آئل پائپ لائنیں

’الجزیرہ‘ کے مطابق خلیجی ممالک اب سمندری راستے کے بجائے زمینی پائپ لائنوں کے ذریعے تیل برآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن

یہ پائپ لائن سعودی کمپنی آرامکو چلاتی ہے اور تقریباً 1200 کلو میٹر طویل ہے جو خلیج کے قریب ابقیق سے بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع تک جاتی ہے۔

اس کی گنجائش تقریباً 7 ملین بیرل یومیہ ہے جبکہ برآمدات کے لیے دستیاب مقدار تقریباً 5 ملین بیرل یومیہ ہے۔

اس لائن سے حالیہ ہفتوں میں ترسیل 770000 بیرل یومیہ سے بڑھ کر 2.9 ملین بیرل یومیہ ہو گئی ہے تاہم خطرہ یہ ہے کہ یمن کے حوثی باغی باب المندب آبنائے میں حملے کر سکتے ہیں جس سے بحیرۂ احمر کا راستہ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

امارات کی ابو ظہبی کروڈ آئل پائپ لائن

یہ پائپ لائن حبشان سے فجیرہ بندرگاہ تک جاتی ہے، یہ پائپ لائن 2012ء میں فعال ہوئی تھی۔

اس کی گنجائش 1.5 ملین بیرل یومیہ ہے جبکہ مارچ میں فجیرہ سے برآمدات بڑھ کر 1.62 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ چکی ہے۔

یہ راستہ آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرتا ہے اس لیے موجودہ بحران میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔

عراق۔ترکیہ کرکوک۔جیہان پائپ لائن

یہ پائپ لائن عراق کو ترکیہ کے بحیرۂ روم کے ساحل سے ملاتی ہے۔

اس کی گنجائش 1.6 ملین بیرل یومیہ ہے جبکہ موجودہ ترسیل تقریباً 200000 بیرل یومیہ بتائی جاتی ہے۔

عراق اوپیک کے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور روزانہ 4 ملین بیرل سے زائد تیل پیدا کرتا ہے۔

کیا یہ پائپ لائنز ہرمز کا متبادل بن سکتی ہیں؟

’الجزیرہ‘ نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس سوال کا جواب ’نہیں‘ ہے۔ 

تینوں پائپ لائنز کی مجموعی گنجائش تقریباً 9 ملین بیرل یومیہ ہے جبکہ آبنائے ہرمز سے روزانہ تقریباً 20 ملین بیرل تیل گزرتا تھا۔

اس کے علاوہ یہ زمینی تنصیبات ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں کی زد میں بھی آ سکتی ہیں جس کے سبب خطرات برقرار ہیں۔

کیا کوئی اور حل موجود ہے؟

عرب میڈیا کے مطابق نظریاتی طور پر تیل ٹرکوں کے ذریعے منتقل کیا جا سکتا ہے مگر یہ طریقہ انتہائی مہنگا، سست اور غیر مؤثر ہے۔ 

ایک ٹرک روزانہ صرف 100 سے 700 بیرل تک تیل لے جا سکتا ہے جس کے لیے ہزاروں ٹرک درکار ہوں گے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی توانائی نظام کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عراق کی پائپ لائنیں جزوی ریلیف تو فراہم کر سکتی ہیں مگر وہ عالمی سطح پر پیدا ہونے والی سپلائی کی کمی کو مکمل طور پر پورا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ishaq-dar ishaq-dar
پاکستان9 منٹس ago

اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، مفاہتی عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے...

iqbal-afridi iqbal-afridi
پاکستان16 منٹس ago

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کا اقبال آفریدی کو شوکاز نوٹس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف...

ali-parvez-malik ali-parvez-malik
پاکستان24 منٹس ago

کوئی وعدہ خلافی نہیں کی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہو گی تو ریلیف دیں گے، وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے ہمیشہ عوام کو...

petrol-prices petrol-prices
پاکستان35 منٹس ago

حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح میں ردوبدل کردیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح  بھی بڑھا دی۔...

Johar block karachi Johar block karachi
پاکستان43 منٹس ago

کراچی میں گلستان جوہر بلاک 6 کے قریب شدید فائرنگ، دھماکے کی آواز سنی گئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں گلستان جوہر بلاک 6 کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے کی آواز سنی گئی...

Syed Shabbar Abbas Syed Shabbar Abbas
پاکستان4 گھنٹے ago

حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی حق، انصاف، صبر اور استقامت کا لازوال پیغام ہے، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید شبر عباس ایڈووکیٹ نے اپنے آبائی گاؤں ڈیرہ سیداں...

cloudbrust cloudbrust
پاکستان7 گھنٹے ago

ضلع دیامر کے نواحی علاقے تھور میں کلاؤڈ برسٹ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی

تھور (صداۓ سچ نیوز) ضلع دیامر کے نواحی علاقے تھور میں کلاؤڈ برسٹ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔...

pm pak and iran pm pak and iran
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ ایران اور سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ میں شرکت کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ ایران کے دورے کا امکان ہے۔ ذرائع...

balochistan balochistan
پاکستان8 گھنٹے ago

بلوچستان میں کل سے ابتک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں کل سے اب تک درمیانے درجے کے 5 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ...

gaza gaza
تازہ ترین8 گھنٹے ago

وسطی غزہ میں اسرائیلی حملہ، 3 فلسطینی پولیس اہلکار شہید

غزہ (صداۓسچ نیوز) وسطی غزہ کے المغازی پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی...

Trending