Connect with us

تازہ ترین

ٹرمپ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، جے ڈی وینس نے ثالثوں کو سخت پیغام پہنچا دیا

jdvance

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام لے کر جے ڈی وینس نے ایران تنازع پر ثالثوں سے گزشتہ روز بات چیت کی اور انہیں سخت پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ صدر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جے ڈی وینس منگل تک تنازع پر ثالثوں سے بات چیت کرتے رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو نجی طور پر پیغام پہنچانے کی ہدایت دی تھی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پیغام بھیجا کہ وہ کچھ امریکی مطالبات پورے ہونے پر جنگ بندی پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، ان مطالبات میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے ڈی وینس نے سخت پیغام پہنچایا کہ ٹرمپ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، وینس نے خبردار کیا کہ جب تک ایران معاہدہ نہ کرلے دباؤ بڑھاتے رہیں گے۔

خبر ایجنسی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کا بیان غلط اور بے بنیاد ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کرنے کے ٹرمپ کے بیانات غلط اور بے بنیاد ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے جنگ بندی کی خبروں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کسی عارضی وقفے نہیں بلکہ جنگ کے مکمل خاتمے کا خواہاں ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

heatwave heatwave
پاکستان10 گھنٹے ago

محکمہ موسمیات نے پیر سے رواں ماہ کے آخر میں ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کردیا

محکمہ موسمیات نے پیر سے رواں ماہ کے آخر میں ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کردیا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان...

Asim-munir Asim-munir
پاکستان11 گھنٹے ago

امریکی اخبار نے فیلڈ مارشل کے دورۂ ایران کو اعلیٰ سطح کی سفارتکاری قرار دے دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) نامور امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ ایران کو...

Saad Edhi Saad Edhi
پاکستان11 گھنٹے ago

سعد ایدھی اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد وطن پہنچ گئے

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی اسرائیلی قید سے رہائی کےبعد وطن...

gold gold
پاکستان11 گھنٹے ago

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن بعد سونا پھر سستا ہوگیا

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن بعد سونا پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24...

bannu bannu
پاکستان11 گھنٹے ago

بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 15 خوارجی دہشتگرد ہلاک

بنوں (صداۓ سچ نیوز) بنوں میں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 15  خوارجی دہشتگردوں کو  ہلاک کردیا ...

Israeli-minister-Itamar-Ben-Gvir Israeli-minister-Itamar-Ben-Gvir
تازہ ترین11 گھنٹے ago

فرانس نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر اتمر بن گویر کے فرانسیسی سرزمین میں داخلے پر پابندی عائد کردی

پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانس نے اسرائیل کے انتہا پسند وزیرِ قومی سلامتی اتمر بن گویر کے فرانسیسی سرزمین میں...

Trump Trump
تازہ ترین11 گھنٹے ago

ثالث کار امریکا ایران معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے قریب پہنچ گئے، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ثالث کار امریکا اور ایران میں معاہدے...

iranus iranus
تازہ ترین11 گھنٹے ago

امریکا اور ایران معاہدے کے قریب آ گئے، نیویارک ٹائمز

نیویارک ٹائمز  نے کہاہے کہ امریکہ اور ایران معاہدے کے قریب آ گئے ہیں جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم...

hezbollah hezbollah
تازہ ترین11 گھنٹے ago

ایران کی تازہ ترین تجاویز میں جنگ بندی میں لبنان کو شامل کرنےکے مطالبے پر بھی زور دیا گیا ہے، حزب اللہ کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) حزب اللہ نے کہا ہےکہ ایران نے اشارہ دیا ہےکہ وہ اس کی حمایت جاری رکھے...

field-marshal field-marshal
پاکستان11 گھنٹے ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، حتمی مفاہمت کی طرف حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی، آئی ایس پی آر

تہران (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کا مختصر لیکن انتہائی نتیجہ خیز سرکاری دورہ مکمل کر...

Trending