Connect with us

پاکستان

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک سال مکمل، بھارت اب تک کوئی ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکا: عطاء اللہ تارڑ

Attaullah-Tarar

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک سال گزر چکا ہے مگر بھارت آج تک اپنے موقف کے حق میں شواہد پیش نہیں کر سکا، فالس فلیگ آپریشنز بھارت کی تاریخ ہے، پاکستان نے پہلگام واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کرانے کی پیشکش کی تو بھارت اس سے خوفزدہ ہو گیا، عالمی سطح پر پہلگام واقعہ سے متعلق سوالات اٹھائے گئے جن کا بھارت کے پاس کوئی تسلی بخش جواب موجود نہیں ہے، بھارتی میڈیا نے پہلگام واقعہ پر محض پروپیگنڈا اور من گھڑت بیانیے کو فروغ دیا جس سے اس کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوا۔

بھارتی عسکری قیادت کے نئے آپریشن سندور کے بارے میں حالیہ بیانات دراصل ان کی ناکامی اور شکست کا اعتراف ہیں، بھارت کو یہ بات واضح طور پر سمجھ لینی چاہئے کہ کسی بھی قسم کے مس ایڈوینچر کا بھرپور، فوری، موثر اور فیصلہ کن جواب آئے گا۔ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ملک کے دفاع کے لئے مکمل طور پر یکسو ہے، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ہے، پاکستان کی فتح کو پوری دنیا نے دیکھا ہے، بھارت آج بھی اپنے زخم چاٹ رہا ہے، اس کی مکاری اور کھوکھلی سوچ کھل کر سامنے آ چکی ہے۔

پہلگام واقعہ بھارت کا آخری فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت اب کسی فالس فلیگ آپریشن کی جرات نہیں کر سکے گا۔ بھارت اپنی ناکام پالیسیوں کی بدولت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکا ہے جبکہ پاکستان امن مشن کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے۔

بدھ کو بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن 2025ء کا ایک سال مکمل ہونے کے تناظر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج 22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے جو کھوکھلے پن، بے منطقی، جھوٹی انا، تکبر اور حرص پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات کو بیرونی اور بیرونی معاملات کو اندرونی رنگ دے کر پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے، اس کی واضح مثال یہ ہے کہ دہشت گردی بھارت کا اندرونی معاملہ ہے جسے وہ بیرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے جبکہ جموں و کشمیر کا تنازعہ ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ ہے جسے بھارت داخلی معاملہ قرار دیتا ہے، بھارت کی کھوکھلی سوچ اور مکاری کھل کے سامنے آ چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فالس فلیگ آپریشنز بھارت کی تاریخ رہی ہے، بھارت ہمیشہ دہشت گردی کا پروموٹر اور پاکستان دہشت گردی کا وکٹم رہا ہے، پہلگام میں بھارتی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہریوں کے ساتھ ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، ہماری نیت اور عزم ٹھیک تھا اس لئے پاکستان نے عالمی سطح پر غیر جانبدار اور منصفانہ تحقیقات کی پیشکش کی اور اس تحقیقات سے بھارت کا انکار یہ بات ثابت کرتا ہے کہ یہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا اور بھارت کے پاس اس کے جواب میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ آج تک بھارت پہلگام واقعے کے حوالے سے نہ کوئی ٹھوس ثبوت پیش کر سکا ہے، نہ شواہد فراہم کیے گئے اور نہ ہی کوئی خاطر خواہ جواب دیا جا سکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے سے متعلق متعدد سوالات بھی اٹھے جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ واقعے کے محض دس منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر درج کر لی گئی جو اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایف آئی آر کا متن پہلے سے تیار تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ پیش آنے کے مقام اور پولیس اسٹیشن کے درمیان کافی فاصلہ تھا جس کے پیش نظر اتنے کم وقت میں ایف آئی آر کا اندراج غیر معمولی اور حیران کن ہے جو اس پورے معاملے کے پہلے سے طے شدہ ہونے کا تاثر دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف بین الاقوامی میڈیا بلکہ بھارت کی سول سوسائٹی، سیاستدانوں اور تھنک ٹینکس نے بھی اس پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سوال یہ بھی ہے کہ واقعے کے وقت سکیورٹی انتظامات کیوں ناکافی تھے اور کس بنیاد پر بغیر ثبوت، شواہد یا تحقیقات کے فوری طور پر پاکستان پر الزام عائد کر دیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان نے شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کی پیشکش کی تو بھارت اس کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس نوعیت کے فالس فلیگ آپریشنز اور جھوٹے واقعات کے گرد گھڑا گیا بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا عالمی سطح پر قابلِ قبول بنانا انتہائی مشکل ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بھارتی حکومت آج تک اس معاملے پر مؤثر بیانیہ تشکیل دینے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک جھوٹا اور خود ساختہ آپریشن تھا جس کے حق میں بھارت نہ تو کوئی قابلِ اعتبار شواہد پیش کر سکا اور نہ ہی ٹھوس ثبوت فراہم کیے جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے غیر مربوط اور بھونڈے انداز میں اس پورے معاملے کو ترتیب دیا، اس کے تضادات وقت کے ساتھ ساتھ نمایاں ہوتے چلے گئے، بھارت آج تک یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ یہ فالس فلیگ آپریشن نہیں تھا اور نہ ہی اپنے مؤقف کے حق میں کوئی ایسے شواہد پیش کر سکا ہے جو اس کے دعوؤں کو تقویت دے سکیں۔ عالمی سطح پر اب بھی اس واقعے سے متعلق سوالات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ بھارت کے پاس ان کا کوئی تسلی بخش جواب موجود نہیں ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا ٹول کے طور پر جس انداز میں جنگی ماحول پیدا کیا اور جھوٹی و بے بنیاد خبریں نشر کیں، اس سے عالمی سطح پر اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے پاس نہ کوئی ٹھوس شواہد تھے اور نہ ہی قابلِ اعتبار ثبوت، بلکہ وہ محض من گھڑت بیانیے کو فروغ دیتا رہا اور اپنے پروپیگنڈے کو سپورٹ کرنے میں کوئی مؤثر دلائل پیش نہیں کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ نہ صرف بھارتی حکومت بلکہ اس کے مختلف ریاستی ادارے بھی سیاسی اور ہندوتوا آئیڈیالوجی کا شکار ہوئے، وہ سیاسی بنیادوں پر اپنے معاملات چلاتے ہیں، اس طرزِ عمل کے باعث اقلیتوں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں بالخصوص بھارت میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صورتحال عالمی برادری کے لیے ایک سنجیدہ سوال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلسل اس مؤقف کا اعادہ کرتا آیا ہے کہ بھارت دہشت گردی کو بطور ریاستی پالیسی استعمال کرتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی دہشت گردی جیسے واقعات میں ملوث رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک میں پیش آنے والے واقعات بالخصوص سکھ رہنماؤں کے قتل جیسی سرگرمیوں کے حوالے سے سامنے آنے والے شواہد اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بھارتی ریاست ان معاملات میں ملوث پائی گئی ہے اور اس کے ناقابل تردید شواہد بھی موجود ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے پاس دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں جنہیں وقتاً فوقتاً بین الاقوامی برادری اور عالمی میڈیا کے ساتھ بھی شیئر کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ، خضدار میں پیش آنے والا واقعہ سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات میں بھارت کے کردار کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے، بھارت کو جس طرح معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں منہ کی کھانا پڑی، اسی طرح دہشت گردی کی پالیسی میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کے شواہد پاکستان نے نہ صرف اقوام متحدہ بلکہ مختلف بین الاقوامی اداروں کے سامنے بھی پیش کئے ہیں۔

یہ شواہد وقتاً فوقتاً بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ بھی شیئر کئے جاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف نہ صرف پرعزم ہے بلکہ عملی طور پر بھی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ پوری قوم اس عزم پر متفق ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور اس مقصد کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، وقار اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر ضروری اقدام جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیوں اور قربانیوں کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے، پاکستان نے اس جنگ میں موثر کردار ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی عسکری قیادت کے نئے آپریشن سندور کے بارے میں حالیہ بیانات دراصل ان کی ناکامی اور شکست کا اعتراف ہیں، جس طریقے سے آپریشن سندور ٹو کی بات کی جا رہی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی شکست کا اعتراف کر چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو یہ بات واضح طور پر سمجھ لینی چاہئے کہ کسی بھی قسم کے مس ایڈوینچر کا بھرپور، فوری، موثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ہے اور پاکستان کی فتح کو پوری دنیا نے دیکھا ہے، پاکستان کو اپنی فتح پر فخر اور ناز ہے۔ آج بھارت آئسولیشن کا شکار ہے اور اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عزت بخشی ہے۔ پوری دنیا میں پاکستان امن کی علامت کے طور پر سامنے آیا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کو عزت ملی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت کے نتیجے میں آج پاکستان امن کیلئے کاوشیں کر رہا ہے اور پوری دنیا پاکستان کو قدر، عزت اور وقار کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین بھی پیش کررہی ہے۔

دوسری طرف بھارت اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عالمی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت بتدریج غیر متعلقہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ پاکستان امن کے مشن کو آگے لے کر چل رہا ہے جو پوری قوم کے لئے فخر اور اعزاز کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ملک کے دفاع کے لئے مکمل طور پر یکسو ہے، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن کے دفاع کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، ملک کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں، پوری قوم اور حکومت اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 22 اپریل کو بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کیا اور اس واقعہ کی آڑ میں بھارت نے آپریشن سندور کیا جس کا پاکستان کی فوج نے منہ توڑ جواب دیا، معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو شکست فاش ہوئی، آئندہ یہ جرات نہیں کریں گے کہ یہ ایسے فالس فلیگ آپریشن کریں، یہ اس کا آخری فالس فلیگ آپریشن تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ہر وہ قدم اٹھائے گا جو پاکستان کے دفاع کے لئے ضروری ہے، بھارت کو جس طرح شکست فاش دی اب اس کی جرات نہیں ہے کہ وہ آئندہ کوئی ایسا قدم اٹھا سکے۔ اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق میں پاکستان کو کامیابی عطاء فرمائی ہے، یہ ایسا میڈل ہے جو پوری قوم ہمیشہ اپنے سینے پر سجا کر رکھے گی۔ بھارت آج بھی اپنے زخم چاٹ رہا ہے اور پاکستان ایک روشن ستارہ بن کر اقوام عالم میں ابھرا ہے، اللہ تعالیٰ پاکستان کی ہمیشہ خیر فرمائے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club
پاکستان7 گھنٹے ago

ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی پشاور رومانہ اسد خان کا پریس کلب پشاور کا دورہ

​پشاور(صدائے سچ نیوز) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کی ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے پی آئی ڈی وفد کے ہمراہ...

Syed Waji Ul Hassan Shah Syed Waji Ul Hassan Shah
پاکستان8 گھنٹے ago

اخلاقیات کا فقدان کیوں؟

تحریر: وجیہہ کاظمی پاکستان کا قیام ایک ایسے تصور کے تحت عمل میں آیا تھا جہاں ہر انسان کو دین،...

gold gold
پاکستان9 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا آج پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں 24...

Yemen Yemen
تازہ ترین9 گھنٹے ago

یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمنی سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں نے کہا ہے کہ حوثی کی مسلسل کارروائیوں اور سنگین...

Ship Ship
تازہ ترین9 گھنٹے ago

صومالیہ کی پنٹ لینڈ فورس نے بحری قزاقوں سے جہاز بازیاب کرا لیا، تین پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

صومالیہ کی پنٹ لینڈ سیکیورٹی فورس نے  کارروائی کے دوران قزاقوں کے قبضہ سے ہائی جیک کیئے گئے بحری جہاز...

iranus iranus
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی عوام کو خط، خودکو اسرائیل سے الگ کرنےکی اپیل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی عوام کے نام خط میں...

Petrol Petrol
پاکستان1 دن ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل...

Govt of Pakistan & Asian Development Bank Govt of Pakistan & Asian Development Bank
پاکستان1 دن ago

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس...

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان1 دن ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان1 دن ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Trending