تازہ ترین
آبنائے ہرمز پر امریکی قرارداد کی حمایت کرنے والے سنگین نتائج سے خبردار رہیں، ایران
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک سنگین نتائج کے ذمہ دار ہوں گے اور انہیں ہمیشہ کے لیے دروازے بند ہونے جیسے اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے رکن ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ امریکی قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کو یہ خطرہ مول نہیں لینا چاہیے کہ ہرمز کے راستے ان کے لیے مستقل طور پر بند کیے جا سکتے ہیں۔
ایرانی موقف کے مطابق آبنائے ہرمز کے حوالے سے کسی بھی غیر ملکی دباؤ یا فیصلے کا سخت جواب دیا جائے گا اور اس میں بحرین سمیت ان ممالک کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے جو امریکی قرارداد کی حمایت کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول سے متعلق امریکا نے یو این سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جسے متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، سعودی عرب اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔
روس نے امریکی قرارداد کے مسودے کو جانب دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا کہ روس ایسی کسی قرارداد کی حمایت نہیں کرے گا جو خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجوہات خصوصاً امریکا و اسرائیل کی کارروائیوں کو نظر انداز کرتی ہو۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

