Connect with us

تازہ ترین

2020ء سے 2023ء تک کورونا سے 22.1 ملین اضافی اموات ہوئیں، عالمی ادارۂ صحت

covid

عالمی ادارۂ صحت کی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2020ء سے 2023ء کے دوران دنیا بھر میں کورونا کی وباء سے جڑی اضافی اموات کی تعداد تقریباً 22.1 ملین رہی، یہ اموات صرف وائرس سے براہِ راست ہلاکتوں تک محدود نہیں بلکہ صحت کے نظام کی تباہی، علاج میں تاخیر اور طبی سہولتوں کی کمی بھی ان کی بڑی وجہ رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’اضافی اموات‘ سے مراد وہ اموات ہیں جو عام حالات کے مقابلے میں کسی بحران کے دوران زیادہ ہوں، اس میں کورونا سے براہِ راست ہلاکتیں، اسپتالوں پر دباؤ، دیگر بیماریوں کے علاج میں رکاوٹ اور ہنگامی طبی سہولتوں تک محدود رسائی شامل ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق دنیا کے صرف ایک تہائی ممالک ہی اموات کے مستند اعداد و شمار فراہم کر پائے ہیں جبکہ کئی ممالک میں اموات کے درست ریکارڈ کا نظام ہی موجود نہیں۔

2023ء میں دنیا بھر میں تقریباً 61 ملین اموات ریکارڈ ہوئیں مگر ان میں سے صرف ایک تہائی میں وجۂ موت کی تفصیلات شامل تھیں۔

ماہرین کے مطابق وباء کے ابتدائی دنوں میں محدود ٹیسٹنگ، اسپتالوں سے باہر ہونے والی اموات اور مختلف ممالک کے الگ الگ رپورٹنگ نظام کے باعث کورونا سے ہونے والی اصل اموات کی تعداد مکمل طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وباء کے دوران کینسر اسکریننگ، ویکسینیشن، دل کے امراض، ذیابیطس اور ذہنی صحت کی سہولتیں شدید متاثر ہوئیں جس سے بالواسطہ اموات میں اضافہ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اضافی اموات کے اعداد و شمار مستقبل میں وباؤں سے نمٹنے، صحت کے نظام کو مضبوط بنانے اور ہنگامی منصوبہ بندی بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Joint Committee Joint Committee
پاکستان4 گھنٹے ago

حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی بنادی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تحریک انصاف سے مذاکرات کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز...

Drone Drone
تازہ ترین4 گھنٹے ago

حوثی ملیشیا کا مدینہ منورہ میں گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملہ

مدینہ منورہ (صداۓ سچ نیوز) حوثی ملیشیا کی جانب سے مدینہ منورہ میں گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملہ کیا گیاہے...

Cricket-world-cup Cricket-world-cup
تازہ ترین5 گھنٹے ago

کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایونٹ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان5 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا اعلان

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا...

Afghan Taliban Afghan Taliban
پاکستان5 گھنٹے ago

پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگروں کے 2 ٹھکانوں کو تباہ کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان نے افغان طالبان رجیم...

gold gold
پاکستان5 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا میں ڈیزل کی قیمتیں ایک سال سے زیادہ عرصے تک معمول پر نہیں آسکیں گی، امریکی توانائی کمپنیوں نے خبردار کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فیڈرل ریزرو سسٹم سے منسلک ڈیلاس فیڈسروے میں توانائی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ایران...

Trump Trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کو تباہ کرنا ممکن ہے، ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو تباہ کرنا ممکن ہے۔  ٹائم میگزین...

agosh home agosh home
پاکستان5 گھنٹے ago

ضامن گروپ، خودی ویلنس نے آغوش ہوم کی بے سہارا ماؤں کے ساتھ بزرگوں کا عالمی دن منایا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) معروف سماجی شخصیات اور مخیر حضرات کاشف شاہ اور ان کی اہلیہ ثروت نسیم شاہ، جو...

Gaza Gaza
تازہ ترین6 گھنٹے ago

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، شہدا کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی...

Trending