Connect with us

تازہ ترین

امریکا نے کینیڈا کیساتھ دوسری جنگِ عظیم کا مشترکہ دفاعی بورڈ معطل کر دیا

trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے کینیڈا کے ساتھ قائم مشترکہ دفاعی بورڈ میں اپنی شرکت عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بورڈ دوسری جنگِ عظیم کے دوران قائم کیا گیا تھا اور دونوں ممالک کے درمیان علاقائی سیکیورٹی تعاون کا اہم فورم سمجھا جاتا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ دفاع کے نائب سربراہ ایلبریج کولبی نے کہا ہے کہ کینیڈا اپنے دفاعی وعدوں پر مؤثر پیش رفت نہیں کر سکا، اسی لیے امریکا اس فورم کے فوائد کا دوبارہ جائزہ لے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ صرف بیانات نہیں بلکہ عملی دفاعی ذمے داریاں بھی ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت مسلسل اتحادی ممالک پر یہ الزام عائد کرتی رہی ہے کہ وہ اپنی دفاعی ذمے داریاں پوری نہیں کر رہے اور امریکی فوجی طاقت پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی پہلے ہی امریکا پر انحصار کم کرنے اور دفاعی خودمختاری بڑھانے کی بات کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ایران کا نام و نشان مٹانے کی دھمکی، عالمی منڈیاں لرز اٹھیں

کینیڈا نے نیٹو کے تحت دفاعی اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار کے 5 فیصد تک بڑھانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ٹرمپ حکومت اور کینیڈا کے تعلقات حالیہ مہینوں میں مزید کشیدہ ہوئے ہیں۔

امریکا نے کینیڈا پر تجارتی پالیسیوں اور سرحدی نگرانی سے متعلق الزامات بھی لگائے ہیں۔

ٹرمپ ماضی میں کینیڈا کو امریکا کی ’51 ویں ریاست‘ بنانے کا متنازع بیان بھی دے چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

آبنائے ہرمز میں آمد و رفت متاثر، امریکا کا ایران کیخلاف ’فیصلہ کن اقدامات‘ کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن آبنائے ہرمز میں ایران...

pak-navy pak-navy
پاکستان1 گھنٹہ ago

یومِ بحریہ کے موقع پر نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگارِ شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کے نیول ہیڈکوارٹرز میں یومِ بحریہ کی مناسبت سے یادگارِ شہداء پر پروقار...

crude-oil crude-oil
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

مشرقی وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال، خام تیل کی قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح...

Islamabad a New Federal Unit Islamabad a New Federal Unit
پاکستان1 گھنٹہ ago

اسلام آباد کو نیا وفاقی یونٹ بنانے کی تجویز، 13عالمی دارالحکومتوں کا جائزہ

اسلام آباد (صدآۓ سچ نیوز) اسلام آباد کو نیا وفاقی یونٹ بنانے کی تجویز کے حوالے سے 13عالمی دارالحکومتوں کا...

ukrain-russia-attck ukrain-russia-attck
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

روسی فوج کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، افراد زخمی

کیف (صداۓ سچ نیوز) روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے...

yemen-houthis yemen-houthis
تازہ ترین2 گھنٹے ago

یمنی حوثیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی

سعودی اتحادی فورس کے مطابق سعودی عرب میں یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نے حملےکیے جس میں 73 افراد زخمی...

khursheed shahid khursheed shahid
پاکستان14 گھنٹے ago

جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعظم کے مشیر برائے ٹورزم سردار یاسر الیاس سے ملاقات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر خورشید احمد قریشی...

fgeha fgeha
پاکستان14 گھنٹے ago

ایف جی ای ایچ اے کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی 15 اور 16 ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیرِ اہتمام کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے حوالے...

JI deputy chief JI deputy chief
پاکستان14 گھنٹے ago

ہم نے اپنی تجاویز دی دیں، حکومت نے 3 دن کی مہلت مانگی ہے، نائب امیر جماعت اسلامی

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نےکہا حکومت کو جماعت اسلامی کی تجاویز دے دی گئیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی...

sugar-mills-file-photo sugar-mills-file-photo
پاکستان14 گھنٹے ago

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے...

Trending