پاکستان
گیس فراہمی اور گندم کی ترسیل کے حوالے سے وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب
پشاور (صداۓ سچ نیوز) گیس فراہمی اور گندم کی ترسیل کے حوالے سے وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ وفاق نے صوبے کو یومیہ پینتیس ایم ایم سی ایف ڈی گیس دینے کی یقین دہانی کرادی۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم اور ان کی قائم کردہ کمیٹی کا شکریہ کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جمعرات سے صوبے میں سی این جی اسٹیشنز صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھلیں گے۔
گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت دلیل اوردلائل سے بات کرے تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔ کہا وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کی درخواست بھی کی ہے۔ وزیراعظم نے گندم کے مسئلے پر بھی ایکشن لیا ہے، جلد ہی خیبرپختونخوا کا یہ مسئلہ بھی حل ہوگا۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے اہم پیشرفت کو عوام کی جیت قرار دیا۔ بولے گندم کی ترسیل کا معاملہ حل کرنے کیلئے بھی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔ ہو سکتا ہے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن کی چالوں سے لگتا ہے وہ نئی جنگ کی تلاش میں ہے، باقر قالیباف
مزمل اسلم نے کہا کہ گیس کے معاملہ پر ہماری جیت ہوئی ہے، گندم کا مسئلہ باقی ہے، آئین کے مطابق ملک بھر میں کوئی کسی چیز کی ترسیل نہیں روک سکتا، ضم شدہ علاقوں کی بڑی قربانی ہے، ہمیں این ایف سی کا پورا حصہ ملنا چاہیے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

