Connect with us

پاکستان

ورکرز ویلفیئر فنڈ اور نادرا کے درمیان تاریخی معاہدہ، محنت کشوں، خاندانوں کے لیے شفاف، مؤثر اور جدید ویریفکیشن نظام متعارف

agreement between workers welfare fund and nadra

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) ورکرز ویلفیئر فنڈ اور نادرا کے درمیان گذشتہ روز ایک اہم اور تاریخی معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد ورکرز ویلفیئر فنڈ کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا اور فلاحی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر اور جدید بنانا ہے۔

اس معاہدے کے تحت محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کی معلومات کی ریل ٹائم ویریفکیشن ممکن بنائی جائے گی تاکہ فلاحی سہولیات کی فراہمی کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق معاہدے پر ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے سیکرٹری ذوالفقار احمد جبکہ نادرا کی جانب سے چیف پروجیکٹ آفیسر رحمان قمر نے دستخط کیے۔

اس معاہدے کے تحت نادرا، ورکرز ویلفیئر فنڈ کو جدید ڈیجیٹل ویریفکیشن سہولیات فراہم کرے گا، جن کے ذریعے مختلف فلاحی اسکیموں میں درخواست دہندگان اور ان کے خاندانوں کی فوری تصدیق ممکن ہو سکے گی۔ ان سہولیات میں میرج گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ ‘ تعلیمی وظائف اور دیگر فلاحی پروگراموں سے متعلق تمام ضروری ویریفکیشنز شامل ہوں گی۔

اس موقع پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد نے کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا وژن ہے کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ادارے میں جامع شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور ایسے عملی اقدامات کیے جائیں جن کے ذریعے حقیقی معنوں میں سوشل جسٹس اور سوشل پروٹیکشن کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں ورکرز ویلفیئر فنڈ کے نظام میں نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ خدمات کی فراہمی بھی تیز اور مؤثر ہوگی، جس سے لاکھوں محنت کش براہِ راست مستفید ہوں گے۔

اس منصوبے سے ملک بھر میں رجسٹرڈ 19 لاکھ سے زائد محنت کشوں اور ان کے خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا، جبکہ فلاحی اسکیموں میں غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ بھی ممکن بنایا جا سکے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

uk-settlement-grant uk-settlement-grant
برطانیہ اور یورپ4 گھنٹے ago

برطانیہ، مستقل آباد کاری کیلئے درخواستگزاروں کی تعداد 16 سال کی بلند ترین سطح پر

مانچسٹر(صداۓ سچ نیوز) برطانیہ میں مستقل آباد کاری کیلئے درخواست دینے والے تارکین وطن کی تعداد 16 سال کی بلند...

Pims-hospital Pims-hospital
پاکستان4 گھنٹے ago

پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14نوزائیدہ بچوں کی اموات پر فوجداری تحقیقات کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14نوزائیدہ بچوں کی اموات پر فوجداری تحقیقات کا آغاز ہو...

Sindh-Assembly Sindh-Assembly
پاکستان5 گھنٹے ago

صوبے کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور کرلی گئی، قرارداد پیپلز پارٹی کے...

Shehbaz-sharif Shehbaz-sharif
پاکستان5 گھنٹے ago

جی 11 پولی کلینک ایکسٹینشن کو جناح میڈیکل کمپلیکس کا پہلا فیز بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم  کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور پولی کلینک فیز ٹو ایکسٹینشن کی تعمیر...

cm-sindh cm-sindh
پاکستان5 گھنٹے ago

خبردار کرتے ہیں، قومی اسمبلی بھی سندھ کی تقسیم پر بات نہیں کرسکتی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ  سندھ کے مستقبل کا فیصلہ کہیں اور بیٹھ کر...

Flood Flood
پاکستان5 گھنٹے ago

این ڈی ایم اے کا آئندہ 2 سے 3 دنوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کے...

css-result css-result
پاکستان5 گھنٹے ago

سی ایس ایس امتحان کیلئے عمر کی حد اور مواقع بڑھانے کی سفارش مسترد

سی ایس ایس امتحان کے لیے عمر کی بالائی حد اور شرکت کے مواقع بڑھانے کی سفارش مسترد کردی گئی۔...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران نے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران تیل کی برآمدات سے ایک ارب ڈالر سے زائد حاصل کرلیے

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘فارس’ کے مطابق 2 ہفتوں سے بھی کم عرصے کے دوران ایران...

gold-price-today gold-price-today
پاکستان6 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

 پاکستان اور عالمی منڈی میں مسلسل 5 روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوگیا۔...

irani-flag irani-flag
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ہمارا سکیورٹی اور دفاعی نظام مزید جدید ہوگیا، امریکی جارحیت کی صورت میں مزید سخت کارروائی کریں گے، نائب ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہےکہ امریکی جارحیت کے بعد ایران کا سکیورٹی...

Trending