تازہ ترین
ایران کا نیوکلیئر پروگرام ہمارے لیے سب سے بڑی تشویش ہے، صدارتی مشیر یو اے ای
ابو ظہبی (صداۓ سچ نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام ہمارے لیے سب سے زیادہ تشویش کا باعث ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یواےای کےصدارتی مشیر نے کہا کہ امریکا ایران کے درمیان ایک اور جنگی مرحلہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دےگا۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمزپرکسی بھی تبدیلی کے نا صرف خطے بلکہ یورپ پر بھی سنگین اثرات مرتب ہوں گے، یورپ آبنائے ہرمزکے معاملےکو اپنے توانائی اور تجارت کے معاملے کے طور پر دیکھے۔
انورقرقاش نے کہا کہ سفارتی راستہ تلاش کرنا نہایت اہم ہے تاہم سفارتی راستے کو مستقبل میں مزید پیچیدگیاں پیدا کرنے کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے، ہم سیاسی حل چاہتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ سیاسی حل خطے میں مزید پیچیدگیاں پیدا کر دے گا۔
صدارتی مشیر نے کہا کہ ایرانی نیوکلیئرپروگرام پہلے ہماری دوسری یا تیسری بڑی تشویش تھی، تاہم اب پہلی تشویش ہے، ایران اپنے پاس موجود ہر ہتھیار استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انور قرقاش نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کسی بھی قومی دفاعی نظام کی ریڑھ کی ہڈی بن چکے ہیں، امریکا ہر خلیجی ملک کے اندازوں میں پہلے سے زیادہ مرکزی حیثیت اختیارکرچکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اوپیک کو چھوڑنےکے بارے میں متحدہ عرب امارات پچھلے 3 سال سے سوچ رہا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

