Connect with us

پاکستان

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے عید الاضحی صفائی آپریشن کے انتظامات مکمل

Rawalpindi cantonment board


راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے عید الاضحی کے موقع پرکینٹ بھر میں صفائی اور آلائشیں بروقت اٹھانے کے لیے خصوصی صفائی آپریشن کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ عید کے تینوں دن جاری رہنے والے اس خصوصی آپریشن کے لیے ایک جامع اور منظم پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت آلائشیں اٹھانے کا رسپانس ٹائم صرف 30 منٹ مقرر کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو بروقت اور بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ عامر رشید کی خصوصی ہدایات اور ایڈیشنل سی ای او ضیاء حسین،ڈپٹی سی ای او ناصر کمال کی نگرانی میں صفائی آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تمام عملے کی ڈیوٹیاں تحریری طور پر جاری کر دی گئی ہیں راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر میں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو عید کے تینوں دن 24 گھنٹے فعال رہے گا۔

جاری پریس ریلیز کے مطاقب کنٹرول روم میں خصوصی عملہ تعینات کیا گیا ہے کینٹ حکام کے مطابق صفائی، آلائشیں اُٹھانے، شکایات کے اندراج اور مانیٹرنگ کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ شعبوں کے ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ عید کے دنوں میں عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈپٹی سی ای او عیدالاضحی صفائی آپریشن کی براہِ راست نگرانی کریں گے۔119 گاڑیاں آپریشن کا حصہ کنٹونمنٹ بورڈ نے آلائشیں بروقت اٹھانے اور انہیں محفوظ انداز میں ڈمپنگ پوائنٹس تک منتقل کرنے کے لیے ہیوی مشینری اور گاڑیوں کا خصوصی انتظام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ساؤتھ ایئر پاکستان میں علاقائی پروازوں کے آغاز کے لیے تیار

آلائشوں کی منتقلی کے لیے خصوصی ٹرانسفر پوائنٹس قائم عیدالا ضحی صفائی پلان کے تحت مختلف مقامات پر خصوصی ٹرانسفر پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں آلائشیں جمع کرنے کے بعد انہیں ڈمپنگ گراؤنڈ منتقل کیا جائے گا۔انتظامیہ کے مطابق پرانا ڈیوو اڈاپشاور روڈ،عابد مجید روڈ سمیت مختلف مقامات پر عارضی ٹرانسفر پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ ان مقامات سے گاڑیاں آلائشیں محفوظ انداز میں ڈمپنگ گراؤنڈ منتقل کریں گی۔

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے مطابق صفائی آپریشن عید کے پہلے روز صبح 6 بجے باقاعدہ طور پر شروع ہو جائے گا جو عید کے تیسرے روز تک بلا تعطل جاری رہے گا کنٹونمنٹ بورڈ میں جدید ویسٹ مینجمنٹ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے اس جدید کنٹرول روم میں کینٹ بھر میں کام کرنے والی گاڑیوں کی لائیو ٹریکنگ کا نظام موجود ہے، جس کے ذریعے متعلقہ افسران ہر وقت یہ مانیٹر کر سکیں گے کہ صفائی گاڑیاں کن علاقوں میں موجود ہیں، کہاں سے آلائشیں اور کوڑا اٹھایا جا رہا ہے اور کون سی گاڑی کس روٹ پر کام کر رہی ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی عملہ اور مشینری کو الرٹ رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں نکاسی آب اور صفائی کے امور فوری انجام دیے جا سکیں راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام نے صحافیوں، سول سوسائٹی، سماجی تنظیموں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی آپریشن کے دوران عملے سے مکمل تعاون کریں اور آلائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں تاکہ انہیں بروقت اٹھایا جا سکے۔

حکام نے کہا ہے کہ اگر کسی علاقے میں صفائی کے عمل میں کوتاہی یا تاخیر محسوس ہو تو شہری فوری طور پر کنٹرول روم سے رابطہ کریں تاکہ متعلقہ ٹیموں کو متحرک کر کے مسئلہ فوری حل کیا جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عیدالاضحی کے دوران راولپنڈی کنٹونمنٹ کے تمام علاقوں میں بہترین صفائی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Mir-Raza-Ali Mir-Raza-Ali
پاکستان4 گھنٹے ago

میر رضا کیس، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا علی کیس میں عدالت کی جانب سے جے آئی ٹی کی درخواست نمٹانے کے...

King Charles and Mohsin Naqvi King Charles and Mohsin Naqvi
پاکستان4 گھنٹے ago

برطانوی شاہ چارلس اور محسن نقوی کی ملاقات، کرکٹ اور پاکستان میں انسداد دہشتگردی پر گفتگو

لندن (صداۓ سچ نیوز) برطانوی بادشاہ چارلس کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے کرکٹ اور پاکستان میں...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان4 گھنٹے ago

اُن کی تنقید سےکوئی فرق نہیں پڑتا جنہوں نےخود کچھ نہیں کیا، محسن نقوی کا بورڈ کے فیصلوں پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر  افسوس کا...

_Mustafa-Kamal-in-Assembly _Mustafa-Kamal-in-Assembly
پاکستان4 گھنٹے ago

مصطفیٰ کمال ہفتے میں ایک دن پمز اسپتال میں بیٹھیں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال ہفتے میں ایک دن پمز اسپتال میں بیٹھیں گے۔ وزارت...

Hafiz naeem Hafiz naeem
پاکستان4 گھنٹے ago

انتظامی یونٹس کا معاملہ آئین کے مطابق حل کریں، حافظ نعیم الرحمان

ایران (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹس کا معاملہ آئین...

destroyed houses destroyed houses
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے جنوبی ایران کے علاقے سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکی...

mohsin razaei mohsin razaei
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا کو جلد ایران کی نئی حکمت علمی کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس کی بنیادیں ہلا دے گی، محسن رضائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ مشرق...

Pims-hospital Pims-hospital
پاکستان5 گھنٹے ago

پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنےوالا  نوجوان گرفتار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز ہسپتال میں سیکیورٹی اور انتظامی نگرانی پر بڑا سوال اٹھ گیا،  پمز ہسپتال میں...

gold-rates gold-rates
پاکستان5 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں مسلسل پانچویں روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن...

fuel-smuggling vessel in the Persian Gulf. fuel-smuggling vessel in the Persian Gulf.
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایرانی بارڈر گارڈز کا خلیج فارس میں ایندھن اسمگل کرنے والا بحری جہاز قبضے میں لینے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی بارڈر گارڈز نے شمالی خلیج فارس میں کارروائی کرتے ہوئے 3 لاکھ 82 ہزار لیٹر...

Trending