Connect with us

تازہ ترین

رینگتا ہوا انصاف

Muhammad Maqsood Khan Advocate

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ

شہر کے پرانے حصّے میں ایک بوسیدہ عدالت کھڑی ہے۔
اس کی دیواریں نمی سے پھولی ہوئی ہیں، راہداریوں میں پرانی فائلوں کی باسی بو تیرتی ہے، اور زنگ آلود پنکھے ایسے آواز کرتے ہیں جیسے ہر گھومتے پر کے ساتھ کسی مظلوم کی آہ نکل رہی ہو۔

آج یہاں غیر معمولی رش ہے۔
لوگ سرگوشیاں کر رہے ہیں۔
وکیل اپنی سیاہ پوشاکیں سنبھالے اِدھر اُدھر چل رہے ہیں۔ پولیس والے اونگھتے ہوئے دروازے کے پاس کھڑے ہیں۔
اور ایک کونے میں…
ایک بوڑھا آدمی اپنی لاٹھی پکڑے خاموش بیٹھا ہے۔

یہ بابا کریم بخش ہیں۔
ستر برس کی عمر…
جھکی ہوئی کمر…
میلی سی پگڑی…
اور آنکھوں میں وہ انتظار جو انسان کو اندر سے کھوکھلا کر دیتا ہے۔

آج ان کے مقدمے کا فیصلہ آنا ہے۔
وہی مقدمہ…
جو پندرہ سال پہلے صرف “دو کنال زمین” سے شروع ہوتا ہے۔
مگر حقیقت میں وہ صرف زمین کا جھگڑا نہیں ہوتا…

یہ بھی پڑھیں: بے حس معاشرے کا اعلانِ وفات

وہ ایک غریب آدمی کی عزت، اُس کی زندگی اور انصاف پر یقین کا مقدمہ ہوتا ہے۔
پندرہ سال پہلے…
بابا کریم بخش کے چھوٹے بھائی اللہ دتہ کی وفات ہوتی ہے۔

مرنے سے پہلے وہ اپنی دو کنال زمین بابا کریم بخش کے نام کر جاتا ہے، کیونکہ اُس کی اپنی کوئی اولاد نہیں ہوتی۔
مگر مرنے کے چند دن بعد ہی گاؤں کا بااثر زمیندار چوہدری ریاض زمین پر قبضہ کر لیتا ہے۔
جب بابا کریم بخش احتجاج کرتے ہیں تو چوہدری ہنستا ہے۔

"او بابا… عدالتوں میں صرف کاغذ نہیں چلتے… پیسہ چلتا ہے!”
بابا کریم بخش سیدھے تھانے پہنچتے ہیں۔
تھانے کا ماحول عجیب ہوتا ہے۔
میلی کچیلی دیواریں ، میز پر پڑے چائے کے داغ، اور ہوا میں پسینے اور سگریٹ کی ملی جلی بدبو۔
تھانے دار رانا شوکت کرسی پر ٹانگ پر ٹانگ رکھے بیٹھا ہے۔

وہ بابا کی درخواست سنتا ہے… پھر مونچھوں کو تاؤ دے کر دھیرے سے کہتا ہے:
"بابا… پانچ ہزار دے دو۔ ابھی قبضہ خالی کروا دیتا ہوں۔”
بابا کریم بخش کی آنکھیں پھیل جاتی ہیں۔
"میں رشوت نہیں دے سکتا!”
تھانے دار سگریٹ سلگاتا ہے اور بے اعتنائی سے کہتا ہے
” تو پھر عدالت کے دھکے کھاو اور انصاف کے لئے جوتے گھساو۔”

بابا کریم بخش غصّے سے کانپتے ہوئے تھانے سے نکل آتے ہیں۔
انہیں یقین ہوتا ہے کہ عدالت میں سچ ضرور جیتے گا۔
مگر انہیں کیا معلوم…
کہ سچ جیتتے جیتتے انسان ہار جاتا ہے۔

پھر ایک عدالتی سفر شروع ہوتا ہے۔
تاریخ پر تاریخ…
تاریخ پر تاریخ…
ہر پیشی پر ایک نیا خرچ۔
کبھی وکیل بیمار۔
کبھی جج صاحب چھٹی پر۔
کبھی مخالف پارٹی کی درخواست۔
کبھی فائل گم۔
بابا کریم بخش اپنی بھینس بیچ دیتے ہیں۔
پھر آدھا گھر۔
پھر بیوی کے زیور۔
ایک دن ان کی بیوی زینب کھانستے کھانستے کہتی ہے:
"کریم… یہ عدالت تمہیں انصاف دے گی یا قبر؟”
بابا خاموش رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت میں جڑتے دو دل

چند مہینوں بعد زینب اس دار فانی سے کوچ کر جاتی ہے۔
اور بابا کریم بخش پہلی بار عدالت کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر روتے ہیں۔
آج… پندرہ سال بعد…
فیصلے کا دن آیا ہے۔

کمرۂ عدالت بھرا ہوا ہے۔
جج سلیم اختر فائل بند کرتے ہیں۔
"بابا کریم بخش… عدالت آپ کے حق میں فیصلہ سناتی ہے۔ زمین آپ کی ملکیت قرار دی جاتی ہے۔”
کمرۂ عدالت میں شور مچ جاتا ہے۔

کوئی کہتا ہے:
"آخر انصاف مل گیا!”
کوئی تالیاں بجاتا ہے۔
مگر بابا کریم بخش خاموش رہتے ہیں۔

پھر آہستہ سے کہتے ہیں:
"اللہ آپ کو تھانے دار بنائے، پُتر!”
کمرۂ عدالت میں دبی ہنسی پھیل جاتی ہے۔

جج صاحب مسکرا کر کہتے ہیں:
"باباجی، جج تھانے دار سے بڑا ہوتا ہے۔”
بابا فوراً سر اٹھاتے ہیں۔
ان کی آواز میں اچانک درد اتر آتا ہے۔
"نہیں پُتر… تھانے دار بڑا ہوتا ہے۔”

جج حیرانی سے پوچھتے ہیں۔
"وہ کیسے بابا جی؟”
بابا کریم بخش لرزتی آواز میں بولتے ہیں:
"پندرہ سال پہلے تھانے دار نے کہا تھا … پانچ ہزار دے دو، انصاف آج ہی مل جائے گا۔”

کمرۂ عدالت خاموش ہو جاتا ہے۔

"میں نے تھانے دار سے کہا … نہیں! میں عدالت سے انصاف لوں گا۔”
بابا کی آنکھوں میں آنسو تیرنے لگتے ہیں۔
"پھر میں عدالت آ جاتا ہوں…”
وہ اپنی لاٹھی مضبوطی سے پکڑتے ہیں۔
"اور پندرہ سال میں…
میری بیوی مر جاتی ہے…
میرا گھر بک جاتا ہے…
میری جوانی ختم ہو جاتی ہے… میری آنکھوں کی روشنی چلی جاتی ہے…”
ان کی آواز ٹوٹ جاتی ہے۔
"اور آج… جب فیصلہ آیا ہے… تو زمین پر فصلیں اگانے کی طاقت بھی نہیں بچی”
کمرۂ عدالت پر قبر جیسی خاموشی چھا جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قربانی

بابا کریم بخش جج کی آنکھوں میں دیکھتے ہیں۔
"اب آپ ہی مجھے بتاؤ … بڑا کون ہے؟ جج یا تھانے دار”
جج سلیم اختر کے ہونٹ کانپنے لگتے ہیں۔ چہرہ خزاں رسیدہ پتے کی طرح زرد پڑ جاتا ہے-
ان کے سامنے رکھی موٹی فائل اچانک راکھ جیسی ہلکی محسوس ہونے لگتی ہے۔

باہر آسمان پر کالی گھٹائیں چھا جاتی ہیں۔
بارش برسنا شروع ہو جاتی ہے۔
اور عدالت کی سیڑھیوں سے اترتے ہوئے بابا کریم بخش کی لاٹھی کی آواز پورے نظامِ انصاف پر ایک سوالیہ نشان بن کر گونجتی رہتی ہے "اس دیس کا تھانیدار بڑا ہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lng-cargo lng-cargo
پاکستان10 گھنٹے ago

پاکستان نےجولائی کیلئے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نےجولائی کیلئے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا۔ پی ایل...

stick stick
پاکستان10 گھنٹے ago

خاتون ساتھی ورکرکو خواجہ سرا سے تشبیہ دینے پر سرکاری افسر کو جرمانےکی سزا سنادی گئی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) خاتون ساتھی ورکر کو  خواجہ سرا  سے تشبیہ  دینے پر سرکاری افسر کو 5 لاکھ...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایرانی پاسداران انقلاب نے مشرق وسطیٰ سے تمام توانائی برآمدات روکنے کی دھمکی دے دی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی بحری ناکہ بندی کی بحالی پر ایرانی پاسداران انقلاب نے مشرق وسطیٰ سے تمام...

lahore-police lahore-police
پاکستان10 گھنٹے ago

کلعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا، آزاد کشمیر پولیس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ کلعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے اسلام آباد...

moon moon
پاکستان11 گھنٹے ago

ملک میں صفر المظفر کا چاند نظر آگیا

ملک میں صفر المظفر 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا، یکم صفر کل ہوگی۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد...

sheikh-hasina sheikh-hasina
تازہ ترین12 گھنٹے ago

بنگلادیش نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد سے متعلقہ 6 ارب 20کروڑ ڈالرکے اثاثے ضبط کرلیے

ڈھاکہ (صاۓ سچ نیوز) بنگلا دیش نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے متعلقہ 6 ارب 20 کروڑ ڈالر  (تقریباً...

US-Treasury-Deptt US-Treasury-Deptt
تازہ ترین12 گھنٹے ago

امریکا کا جوہری پھیلاؤ سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے جوہری پھیلاؤ کی روک تھام اور انسدادِ دہشت گردی سے متعلق نئی پابندیوں کا...

iran-bampur-military-base iran-bampur-military-base
تازہ ترین20 گھنٹے ago

ایران کے بمپور فوجی اڈے پر امریکی حملے میں 7 فوجی شہید، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے ایرانشہر میں واقع...

wheat-warehouse-in-hoveyzeh wheat-warehouse-in-hoveyzeh
تازہ ترین20 گھنٹے ago

امریکی فوج نے شہر حویزہ میں گندم کے گودام کو نشانہ بنایا، ایرانی سرکاری میڈیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صوبہ خوزستان کے حکام کا کہنا ہے کہ حویزه شہر میں واقع گندم ذخیرہ کرنے...

us-attacks us-attacks
تازہ ترین20 گھنٹے ago

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی ایران میں حالیہ امریکی حملوں کے نتیجے میں 30...

Trending