تازہ ترین
ایران کی کروز میزائل داغنے کی صلاحیت سے لیس فاسٹ اٹیک کشتی متعارف
تہران (صدائے سچ نیوز) ایران نے اپنی بحری دفاعی صلاحیتوں میں اہم اضافہ کرتے ہوئے ایک جدید فاسٹ اٹیک کشتی 27 رجب متعارف کرا دی ہے، جو طویل فاصلے تک کروز میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق 27 رجب نامی اس جدید جنگی کشتی کی رونمائی تہران کے انقلاب اسکوائر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ کشتی 100 ناٹس (تقریباً 185 کلو میٹر فی گھنٹہ) کی رفتار حاصل کر سکتی ہے، جس کے باعث یہ دنیا کی تیز رفتار فوجی بحری کشتیوں میں شمار کی جا سکتی ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جدید میزائل نظام سے لیس یہ حملہ آور کشتی طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ اس کی شمولیت ایران کی بحری جنگی طاقت میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
ایرانی حکام نے 27 رجب کی تعیناتی کو ملک کی بڑھتی ہوئی بحری دفاعی صلاحیتوں اور عسکری خود انحصاری کی نئی علامت قرار دیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

